چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا

چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا کی طرح پاکستان میںبھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ معاملات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ انہی حالات سے نمٹنے کے لئےپاکستاان میں جدید آلات پہنچنے والے ہیں۔ اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ کورونا وائرس سےلڑنے کے لئے پاکستان میں جدید آلات پہنچنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چونکہ یہ اسکینر بہت بڑا ہے، اس لئے اسے کس طرح لانا ہے، اس کا فیصلہ ابھی کیاجا رہا ہے۔ اسے کسی الگ جہاز میں لانا ہوگا، لیکن پاکستان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ یہاں کورونا کی تصدیق کا عمل بہت آسان ہو جائے گا جس سے اس وبا کو مزید پھیلنےسے روکا جا سکے گا۔یاد رہےکہ پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد1102 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔لیکن صابر شاکر نے پاکستان کے لئے ایک خوشخبری سنائی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us