لاہور کے ایک ہی گھر میں کتنے افراد میں کورونا وائرس نکل آیا؟ پورے شہر میں خوف و ہراس

لاہور کے ایک ہی گھر میں کتنے افراد میں کورونا وائرس نکل آیا؟ پورے شہر میں خوف و ہراس


لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ایک گھر کے پانچ افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے رہائشی 22 سالہ نوجوان میں22 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جس کے بعد گھر کے تمام افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کورونا وائرس ٹیسٹ سے گھر کے پانچوں افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نوجوان کی والدہ ، ایک بھائی اور دو بہنیں کورونا وائرس میں مبتلا نکلیں۔ ایک ہی گھر کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ نوجوان کے گھر پہنچی اور گھر کے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے۔کورونا وائرس کیلئے قائم کی گئی

تصویر پر کلک کر کے مزید تفصیل پڑھیں

ٹاسک فورس نوجوان اور ن کے اہلخانہ کی سرگرمیوں کا پتہ لگوانے کی کوشش کی کررہی ہے جس کے بعد مزید افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرا د کی تعداد 1238 ہو گئی ہے۔ جبکہ 9افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کیا گیا تھا ۔میتوں کی منتقلی، غسل اور تدفین کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔میتوں کو اسپتال میں ہی غسل دے کر پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا جائے گا۔میںتوں گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لواحقین اسپتال میں مریض کا آخری دیدار کر سکیں گے۔میت کو غسل دینے والا پانی بھی باہر سیورج میں نہیں بہایا جائے گا۔کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی گاڑیوں کو اسپتال سے براہ راست قبرستان منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال کریں ۔ تاہم کورونا وائرس سے متعلق سخت اقدامات اٹھانے کے باوجود حکومت نے عوام کو بل جمع کرانے کیلئے کوئی سہولت فراہم نہ کی بینک کے باہر بل جمع کرانے کے لئے لگی لمبی لائنیں عوام کیلئے خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔

کلک کر کے پڑھیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us