سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرا میڈیکل ،ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن فراہم کریں گے۔سیکٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کرونا وائرس کے 84 کے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان

شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3کیسز سامنے آگئے ہیں اسطرح مریضوں کی کل تعداد 84 تک پہنچ گئی۔ ان تشخیص شدہ 84 مریضوں سے 4 مریض صحت یاب ھو چکے ھیں اور ہیلتھ پرٹوکول کے تحت دوبارہ مختلف ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا جا رھا ھے اور ان 84 مریضوں سے گلگت میں 2 مریض کل ڈسچارچ کئے جائیں گے۔جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us