اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی

اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی


دہلی (ویب ڈیسک) حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جیل بھجوا دیا گیا۔ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں جھاڑ کھنڈ سے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈھلو مہتو عدالت میں پیش ہوئے، دھنباد کی سول کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ سنگیا کی عدالت میں رکن اسمبلی پیش ہوئے اور خود کو قانون نافذ کرنے والے

اداروں کے حوالے کر دیا جس کے بعد عدالت نے رکن اسمبلی کو جیل بھجوا دیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی دھلو مہتو پر اپنی ہی جماعت بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے، وہ کئی عرصے سے فرار تھے اور آج عدالت میں پیش ہوئے، پولیس رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لئے مسلسل چھاپے مار رہی تھی لیکن انہیں ناکامی رہی، آج وہ عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے جیل بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے جنسی زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے،عصمت دری کیس میں عمر قید کی سزا ملنے کے بعد رکن اسمبلی کلدین سینگر کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، اس ضمن میں سیکرٹری

اسمبلی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینگر کی رکنیت اسی دن ختم کردی گئی تھی جس دن اسے سزا سنائی گئی تھی۔ سینگر کو 20 دسمبر 2019 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب اس نشست پر الیکشن کروائے جائیں گے۔ دہلی کی ضلعی عدالت نے 2017 میں انناو میں ایک خاتون کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں مجرم بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم کو سزا ضلعی جج دھرمیش شرما نے سنائی، عدالت نے کلدیپ سینگر کو ایک ماہ کے اندر 25 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us