ڈاکٹرزکو گولڈن ویزے دینے کا اعلان

ڈاکٹرزکو گولڈن ویزے دینے کا اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے

ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور 212 ڈاکٹرز کے لیے 10 سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور کورونا کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پرطبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی سراہا۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اس بحران پر کامیابی سے پائیں گے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ان حالات کا مقابلے کرنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے درمیان یکجہتی پر بھی اظہار تشکر کیا۔دبئی کے حکمران نے گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز، سائنسدانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش کے لیے مستقل ویزہ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی شہریوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزے کی کیٹیگری متعارف کرائی تھی جو ایک طویل مدتی ویزہ ہوتا ہے جو 10 سال تک قابل استعمال ہے جب کہ اسے 10 سال مکمل ہونے پر مزید 10 سال کے لیے بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us