تمام ائیرپورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ

تمام ائیرپورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو وفاقی کابینہ

کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائیگا اور اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ دستیاب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں وفاقی کنسولیڈیشن فنڈ اور وفاق کے پبلک

اکاونٹس کی کسٹڈی و آپریشنز کے لئے خزانہ ڈویژن کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں انڈس ریورر سسٹم (ارسا) کی جانب سے ٹیلی میٹرک مانیٹرنگ کے زریعئے ریئل ٹائم بنیادوں پر پانی کی تقسیم و پیمائش کی سمری بھی زیر غور آئے گی اور اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ کے

تحت ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ کے ممبران نامزد کرنے کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ممبران نامزد کرنے کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us