مجھے حجاب اُتارنے کا کہا گیا

مجھے حجاب اُتارنے کا کہا گیا


مانچسٹر ( نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان خاتون جج مقرر کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رافعہ ارشد برطانیہ کی تاریخ میں حجاب پہننے والی پہلی جج بن گئیں ہیں رافعہ ارشد بہت جلد ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھال لیں گی ۔ 40 سالہ رافعہ ارشد نےبرطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا ہے کہ میں نے گیارہ سال کی عمر میں جج بننے کا خواب دیکھا ۔لاء کالج میں داخلے کے وقت اہل خانہ نے کہا کہ حجاب اتار دومگر میں نے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف مسلمان بلکے تمام خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ جس بارے میں سوچ سکتے ہیں کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کر سکتے ہیں۔ رافعہ ارشد نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بناؤں گی کہ مختلف نظریات اور سوچ کے

حامل افراد کے مسائل کو سنو۔یہ بالخصوص مسلمان خواتین کیلئے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بلکل آسان نہیں تھا اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے میں میں کئی سالوں سے محنت کررہی تھی ۔ میرے عزیز واقارت و رشتہ داروں نے مجھے مشورہ دیا کہ حجاب اتار دو، حجاب پہن کر کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ رافعہ ارشد تین بچوں کی ماں بھی ہے۔ جو پندرہ سالوں سے بچوں سے متعلق قانون،

جبری شادی ، خواتین کے مسائل اور اسلامی قانون سے متعلق پریکٹس کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ مجھے حجاب پہننے کی وجہ سے نہیں ملا، میری اپنی قابلیت کے باعث ملا ہے۔ رفعہ ارشد کا کہنا ہے کہ مجھے کورٹ میں کئی بار امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us