210 سے زائد ممالک میں پاکستان کا 19 واں نمبر ہے

210 سے زائد ممالک میں پاکستان کا 19 واں نمبر ہے


کراچی(اے این این) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں کم تر شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والوں کی ایک بڑی تعداد کے تناظر میں دنیا بھر کے 210 سے زائد ممالک میں پاکستان کا 19 واں نمبر ہے۔ اگر ایک طرف دنیا بھر میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 2019) سے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور ساڑھے تین لاکھ سے

زیادہ افراد اس وبا کے ہاتھوں موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں تو دوسری جانب کورونا وائرس کے پچیس لاکھ سے زیادہ متاثرین اس بیماری کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، جو ایک خوش آئند بات ہے۔پاکستان بھی ان ٹاپ 20 ملکوں میں شامل ہے جو اس عالمی وبا کو بڑے پیمانے پر شکست دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2, 076 نئے کیسز کے ساتھ، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 61, 226 ہوچکی ہے۔

البتہ، پاکستان میں اب تک کیے گئے 508, 086 کورونا ٹیسٹوں کے مقابلے میں یہ تعداد صرف 12 فیصد بنتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 20, 231 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وطنِ عزیز میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی شرح 33 فیصد ہے جو ایک حوصلہ افزا امر ہے۔ آبادی کے تناظر میں دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی شرح 0.0278 فیصد (یعنی دس لاکھ میں سے 278) ہے جو عالمی اوسط (745 فی دس لاکھ) سے بہت کم ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے

جائزہ لیں تو کورونا وائرس کے ہاتھو لقمہ اجل بننے والوں کا تناسب 0.0006 فیصد (دس لاکھ میں سے صرف 6) ہے۔ یہ بھی عالمی اوسط (45.9 فی دس لاکھ) سے بہت کم ہے۔ان تمام نکات کی بنیاد پر پاکستان ان 20 ملکوں میں شامل ہے جو کورونا وائرس کے خلاف بہت مثر انداز میں کامیاب ہورہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us