چودھری پرویز الہٰی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کیلئے تیار

چودھری پرویز الہٰی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کیلئے تیار


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار منصور آفاق اپنے کالم ’’تبدیلی کی تبدیلیاں ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے فارورڈ گروپ لائف لائن سے کم نہیں۔ حکومت کو بلیک میل کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ خاص طور پر قاف لیگ کا بہت نقصان ہوگا۔ ویسے بھی اب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس آ پشنز کم رہ گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ملنے والی ایک

اطلاع کے مطابق چوہدری صاحبان بھی اختلافات کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔مخالفین مشہور کر رہے ہیں کہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان کئی مسائل بھی چل رہے ہیں۔ اس وقت منظر نامہ پر واضح ترین انداز میں دکھائی دینے والے پرویز الٰہی ہیں اور بعض رپورٹس کے مطابق مستقبل میں چوہدری گروپ یعنی قاف لیگ کی باگ ڈور مونس الٰہی کے پاس ہوسکتی ہے۔دوسری طرف افواہ ہے کہ پرویز الٰہی کے کزن اسے اپنا حق سمجھتے ہیں۔چوہدری ظہور الٰہی ان کے دادا تھے ۔ پی ٹی آئی کے حلقے یہ بھی کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں چوہدری پرویز الٰہی قاف لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کیلئے تیار تھے۔ان کے خیال میں اس طرح وہ بڑی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتے تھے مگر خاندان میں اس پر اتفاق نہ ہوسکا

۔افواہ ہے کہ آج کل پھر اس موضوع پر خاندان میں بحث مباحثہ زوروں پر ہے۔نیب نے اگر چوہدری برادران کے خاندان کے کسی فرد کو گرفتار کیا تو اس کا مطلب قاف لیگ اور پی ٹی آئی میں کھلم کھلا جنگ ہو گی۔اتحاد ٹوٹ جائے گا ۔جس کے قوی امکانات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پلی بارگین کرنے والوں کو عوامی عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا ہے یعنی نئے نا اہلوں کی ایک لمبی لسٹ سامنے آنے والی ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us