شہباز شریف کا نیب میں کرپشن کا اعتراف

شہباز شریف کا نیب میں کرپشن کا اعتراف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں تسلیم کر لیا ، کرپشن ہوئی ہے ، لیکن میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبا زشریف نے آج نیب پیشی میں کرپشن کا اعتراف کر لیا لیکن میرا اس سے دور دور تک تعلق نہیں ہے ،کرپشن میرے دامادوں اور بیٹوں نے کی ہے یہ کہتے ہوئے انہوں نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔

معروف اینکر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیشیوں پر جب نیب شہباز شریف سے کہا یہ سوال ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں لیکن وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ سوال آپ مجھے دے دیں میں جب جائوں گا تو ان کے جوابات لے آئوں گا ۔ آج جب شہباز شریف سے ان جوابات سے متعلق پوچھا گیا تو شہباز شریف نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اگر آپ کو ان سوالوں کے جواب چاہیں تو آپ ان سے یہ سوال کریں میرا اب ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اینکر نے مزید بتایا کہ جب شہباز شریف کے سامنے کچھ ٹرانزیکشن رکھیں جو شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ہوگئیں تھیں، انہیں دیکھنے کے بعداپوزیشن لیڈر کو پسینہ آگیا ، نیب نے پوچھا کہ یہ آپکے پرسنل اکاؤنٹ میں ٹی ٹیاں کی تفصیلات ہیں ۔ اندر کا حال بتاتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 15منٹ تک شہباز شریف کی نیب کیساتھ لڑائی ہوتی رہی ،

ان کا کہنا تھا کہ کیمرہ بند کریں ، نیب کا کہنا تھا کہ کیمرہ تو بند نہیں ہو گا ٹی وی چینلز پر تو آپ خود یہ بارہا کہتے ہیں تمام چیزوں کو پبلک کیا جائے اور عوام کے سامنے لائی جائیں ۔ اس کے بعد شہباز شریف نے نیب سے کہا میں آپ کو عدالت میں دیکھ لوں گا ۔ میری اس ملک اور قوم کیلئے بڑی محنت اور خدمت کی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ن لیگ کو اس سے قبل نیب کیساتھ اتنے سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us