ایسی حیران کن وجوہات جن سے احتیاط کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دل کے دورے کا سبب بننے والے کچھ عناصر ہر ایک کو معلوم ہوتے ہیں یعنی ایک عام فرد کو بھی اندازہ ہے کہ موٹاپا، ذیابیطس اور بلڈ پریشر اس جان لیوا دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے. اسی طرح تمباکو نوشی اور سست طرز زندگی بھی بڑے عناصر میں سے ایک ہیں مگر بہت کم افراد ان چندغیر معمولی وجوہات سے واقف ہوتے ہیں جو آپ کے

دل کے لیے خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں.تو اپنے تحفظ اور معلومات میں اضافے کے لیے ان حیران کن وجوہات کو جاننا ضروری ہے جو کسی بھی موقع پر زندگی بچانے کے کام آسکتی ہیں. نیند کی کمی شٹر اسٹاک فوٹو اگر نیند کی کمی کو معمول بنالیا جائے تو تھکاوٹ کے ساتھ چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے. ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ چھ گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ نیند کی کمی بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے جو کہ دل کے لیے اچھا نہیں ہوتا. آدھے سر کا درد شٹر اسٹاک فوٹو جن لوگوں کو اکثر سر کے اس درد کا سامنا ہوتا ہے ان میں زندگی میں کسی وقت دل کے دورے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے. خاص طور پر ایسا درد جس میں عجیب آوازیں سنائی دیں یا کچھ عجیب سا محسوس ہو، یہ دل کے مسائل کی جانب اشارہ کرتا ہے. ہوائی آلودگی اے ایف پی فوٹو ہارٹ اٹیک اس وقت بہت عام ہوجاتے ہیں جب فضائی آلودگی کی شرح بہت زیادہ ہو، جو لوگ آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں ان میں شریانوں میں خون جمنے یا لوتھڑے بننے اور امراض قلب کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اسی طرح ٹریفک جام میں پھنسے رہنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ گاڑیوں کے دھویں کے ساتھ غصہ یا ذہنی جھنجھلاہٹ ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے. منفی یا مثبت جذبات کا غلبہ شٹر اسٹاک فوٹو غصہ، دکھ اور تناؤ دل کے مسائل کا باعث بنتے ہیں یہ تو سب کو معلوم ہے مگر خوشی کے لمحات بھی کبھی کبھار ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں،

جیسے کسی شادی یا اولاد کے بچوں کی پیدائش سے ہونے والی خوشی بھی جان لیوا ہوسکتی ہے. سخت جسمانی محنت شٹر اسٹاک فوٹو ویسے تو جسمانی ورزش طویل المعیاد بنیادوں پر دل کو تحفظ دیتی ہے مگر بہت زیادہ ورزش کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، لگ بھگ چھ فیصد ہارٹ اٹیک شدید جسمانی محنت کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں ، خاص طور پر غصے یا پریشانی کی صورت میں بہت زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔زیادہ کھانا شٹر اسٹاک فوٹو ایک امریکی تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد میں زیادہ کھانے کے نتیجے میں اگلے دو گھنٹے تک دل کے دورے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہوتا ہے.بہت زیادہ مقدار میں خوراک جسم میں متعدد ایسے عناصر کو حرکت میں لے آتی ہے جو دل کے دورے کا باعث بن سکتے ہیں، مثال کے طور پر خوراک کا استعمال دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے جبکہ کھانے میں شامل فیٹی ایسڈز دوران خون میں شامل ہوجاتے ہیں یا انسولین کی شرح بڑھا دیتے ہیں جو دل کی شریانوں کو سکیڑ دیتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے. دمہ شٹر اسٹاک فوٹو اگر آپ کو پھیپھڑوں کا یہ مرض لاحق ہے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی 70 فیصد تک بڑھ چکا ہے، اگر تو آپ اسے ان ہیلر سے کنٹرول رکھتے ہیں تو بھی یہ خطرہ عام معمول سے زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ دمہ کے باعث اکثر افراد سینے کی گھٹن کو نظر انداز کردیتے ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک کی ایک ابتدائی علامت بھی ہے. کھیل دیکھتے ہوئے جذباتی ہونا اے ایف پی فوٹو جی ہاں واقعی کھیل کو دیکھتے ہوئے بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے، جس کی وجہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی وابستگی ہے اور اگر ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو اس کا دھچکا سب سے زیادہ دل کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے. الکوحل و منشیات کا استعمال شٹر اسٹاک فوٹو دل کے دورے کا خطرہ منشیات یا الکوحل کے استعمال سے بھی بڑھ جاتا ہے. امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا ہے کہ بہت زیادہ الکوحل بلڈپریشر کا لیول بڑھا دیتی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں لوگ کھانا بھی بہت زیادہ کھاتے ہیں، یہ عناصر امراض قلب اور اچانک حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں موت کی وجہ بن سکتے ہیں. کافی شٹر اسٹاک فوٹو کافی بلڈ پریشر کو کچھ وقت کے لیے اوپر لے جاتی ہے اور یہ دل کے دورے کو حرکت میں لاسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اس مشروب کو پینے کے عادی نہ ہوں جیسے پاکستان میں لوگ اسے اتنا پسند نہیں کرتے. نزلہ زکام شٹر اسٹاک فوٹو جب جسمانی دفاعی نظام نزلے یا زکام کا مقابلہ کررہا ہوتا ہے تو اس سے ہونے والا ورم دل اور شریانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق سانس کی نالی کے انفیکشن دل کے دورے کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتے ہیں مگر یہ خطرہ اس وقت کم ہوجاتا ہے جب یہ انفیکشن قابو میں آجائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
  پاکستانیوںکیلئے آج شام کی سب سے بڑی خبر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آگیا ، بھارت کو کئی ہزار وولٹ کا جھٹکا ، پاکستان میں جشن کا سماں
پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا بھاری جرمانہ حکومت ہر بڑا کر جاگ اٹھی، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے حوالے سے بڑی خبر جعلی اکا ونٹس کیس، آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع عدالت نے آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی
جس کے پاس ثبوت ہیں ، ساتھ لے پر برطانوی عدالت پہنچ جائے مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو حیران کن چیلنج کر دیا
ہچکولے کھاتی معیشت کو ایک دھکا اور لگ گیا پاکستان کو اربوں ڈالرز کا جرمانہ سنا دیا گیا
عمرہ کرنے گیا تو حسین نواز وہاں پہلے سے موجود تھے کتنے کروڑ روپے اور کس ملک میں سیٹل ہونے کی پیشکش کی گئی نیب کورٹ کےجج ارشدملک کے بیان حلفی میں انکشافات

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!