چھلی انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے، حضور ﷺ کی احادیث میں مچھلی سے متعلق کیا ارشادات ہیں


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مچھلی دنیا بھر میں مرغوب غذاسمجھی جاتی ہے، اسکی کئی اقسام ہیں لیکن اسکی ہر قسم جدا طبی خصوصیات کی حامل ہے. طب نبوی ﷺ میں مچھلی کے طبی فوائد کا ذکر ملتا ہے.نبی کریم ﷺنے بے پناہ غذائی اور طبی فوائد کی وجہ سے ہی مچھلی کے گوشت کی خاص طور پر اِجازت عطا فرمائی. سفید مچھلی میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے جبکہ

تیل والی مچھلی میں غیرسیرشدہ چکنائی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کہ کولیسٹرول کے تناسب کو خود بخود کم کر دیتی ہے. اِس لئے ا س کا اِستعمال بھی اِنسانی صحت کے لئے مفید ہے.ایک واقعہ تو بہت مشہور ہے.حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے حدیث مروی ہے”رسول اللہﷺ نے ہم کو تین سو سواروں کے ساتھ بھیجا اور ہمارے کمانڈرحضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ تھے. جب ہم ساحل بحر تک پہنچے تو ہمیں شدید بھوک نےآلیا اور اس بھوک میں ہم نے درختوں کے پتے جھاڑ کر کھائے.اتفاق سے سمندر کی موجوں نے ایک عنبر نامی مچھلی پھینکی‘ جس کو ہم نے ۵۱ دن تک کھایا‘ اور اس کی چربی کا شوربہ بنایا‘ جس سے ہمارے جسم فربہ ہوگئے‘حضرت ابو عبیدہؓ نے اس مچھلی کی ایک پسلی کو کھڑا کیا اور ایک شخص کو اونٹ پر سوار کرکے اس پسلی کی کمان کے نیچے سے گزارا تو اس کے نیچے سے وہ باآسانی گزرگیا“امام احمد بن حنبلؒ نے اور ابن ماجہؒ نے اپنی سنن میں حضرت عبداللہ بن عمرؓکی روایت میں کہا ہے ”نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہمارے لئے دو مرد اور دو خون حلال کئے گئے مچھلی اور ٹڈی‘ جگر اور طحال بستہ خون“مچھلی کو عربی میں سمک کہتے ہیں.اسکا گوشت اورتیل دل کے امراض کلیسٹر ول، موٹاپا، ڈپریشن، کینسر، جلد، زخم اور دوسرے بہت سے امراض میں مفید ہے. مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا دل کے امراض میں ایک بہت مفید چیز ہے. مچھلی کا تیل ماں کے پیٹ میں بچے کی آنکھوں اور دما غ کی نشوونما میں مدد گار ثابت ہوتاہے .محقق واطبا کہتے ہیں کہ سمندری مچھلیاں‘بہتر‘عمدہ‘پاکیزہ اور زود ہضم ہوتی ہیں . تازہ مچھلی بارد رطب ہوتی اور دیر ہضم ہوتی ہے. اس سے بلغم کی کثرت ہوتی ہے مگر دریائی اور نہر کی مچھلیاں اس سے مستثنیٰ ہیں. اس لئے کہ یہ بہتر اخلاط پیدا کرتی ہیں‘ بدن کو شادابی عطا کرتی ہیں‘منی میں اضافہ ہوتا ہے اور گرم مزاج لوگوں کی اس اصلاح ہوتی ہے. مچھلی کا سب سے عمدہ حصہ وہ ہے جو دم کے قریب ہوتا ہے .تازہ فربہ مچھلی کا گوشت اور چربی بدن کو تازگی بخشتی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو فون کر دیا
’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کا وہ انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل جس کی رفتار آواز سے بھی 18گنا تیز ہے، جانتے ہیں اس میزائل کے خوف سے اسرائیل بھاگا بھاگا کیوں امریکہ کے پاس گیا تھا
جنرل باجوہ کی ملازمت بڑھتے ہی پاکستانی معیشت کی بڑی پرواز ڈالر لٹ گیا، برباد ہو گیا
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کتنے سال بڑھا دی گئی آ ج کی سب سے بڑی خبر آگئی
بھارت کا پاکستانی علاقے پر حملہ شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات پاک فوج نے کئی دشمن فوجیوں کو جہنم کا راستہ دکھا دیا
مودی نے اچھا کام کیا ہے، اب کشمیر آزاد ہو جائے گا پاک فوج کے اعلان نے مرچوں کا چھڑکائو کر دیا بھارتیوں کےلئے بیٹھنا مشکل ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!