انجیر کے جادوئی فوائد، جان کر حیران رہ جائیں گے


لاہور(نیوز ڈیسک) انجیر بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ اور ایشیائے کوچک کا پھل ہے . اس کو انگریزی میں Fig، فرانسیسی میں Figue اور لاطینی میں Carica کہتے ہیں .اس کا نباتاتی نام Ficus carica linn ہے اور اس کا تعلق Moraceac خاندان سے ہے . اس کی پیدائش کے مشہور مراکز ترکی ، سپین، پرتگال، ایران، فلسطین، شام، لبنان اور پاکستان ہیں .

پاکستان میں اس کی کاشت بالخصوص چترال اور ہنزہ کے علاقوں میں کی جاتی ہے . چترال کے درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتے ہیں. ان کی انجیر بڑی اور سفید ہوتی ہے . مفسرین کا خیال ہے کہ زمین پر انسان کی آمد کے بعد اس کی افادیت کے لئے جو درخت معرض وجود میں آیا وہ انجیر کا تھا. ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ نے سترپوشی کے لئے انجیر کے پتے استعمال کئے. انجیر پھلوں میں انتہائی نازک پھل ہے.پکنے کے بعد درخت سے خودبخود گر جاتا ہے اور اسے اگلے دن تک کے لئے محفوظ نہیں رکھا جا سکتا . اسے اگر فریج میں بھی رکھیں تو شام سے پہلے ہی پھٹ جاتا ہے . اس کے استعمال کا ایک بہترین طریقہ اسے خشک کر کے استعمال کرنا ہے. انجیرکو خشک کرنے کے د وران اسے گندھک کی دھونی دیتے ہیں تاکہ جراثیم سے پاک رہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ نرم اور ملائم رہے. انجیر کے درخت کی چھال، پتے اور دودھ ادویات میں استعمال ہوتے ہیں. لوگ عام طور پر اس کا استعمال موسم سرما میں بطور میوہ کرتے ہیں. بڑ اور پیپل کا تعلق بھی انجیر ہی کے خاندان سے ہے. انجیر کی دو اہم اقسام دستیاب ہیں. ایک قسم جسے لوگ باقاعدہ کاشت کرتے ہیں بستانی کہلاتی ہے. دوسری خودرو ہے جسے جنگلی کہتے ہیں. جنگلی سائز میں چھوٹی اور ذائقہ میں اتنی لذیذ نہیں ہوتی. اسے جنت سے آیا ہوا پھل قرار دیا جاتا ہے .یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہے. جالینوس نے کہا ہے کہ انجیر کے ساتھ جوزا اور بادام ملا کر کھائے جائیں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتی ہے. اس کا گودا بخار کے دوران مریض کے منہ کو خشک نہیں ہونے دیتا. نمکین بلغم کو پتلا کر کے نکالتی ہے. چھاتی کی پرانی سوزشوں میں مفید ہے. گردہ اور مثانہ کی سوزشوں کے لئے بھی مفید ہے. انجیر میں بہتر غذائیت موجود ہے. یہ پیاس کو بجھاتی اور آنتوں کو نرم کرتی ہے. بلغم کو نکالتی ہے. پرانی بلغمی کھانسی میں مفید ہے. پیشاب آور ہے. اس سے آنتوں کی غلاظت نکل جاتی ہے اور ان کا فعل اعتدال پر آ جاتا ہے. فرماتے ہیں ایسے میں اس کے ساتھ جوزا اور بادام ہوں تو بہتر ہے. انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزا، شکر، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں. دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن سی اور وٹامن اے کافی مقدار میں ہوتے ہیں.وٹامن بی اور ڈی بھی کچھ مقدار میں ہوتے ہیں. انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہوتے ہیں. ہر عمر کے لوگ اسے پسند کرتے ہیں. عرب ممالک میں اسے خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے. ہمارے ملک میں بکثرت دستیاب ہے. ہمارے پختون بھائی اسے رسی میں پرو کر ہار کی شکل میں ملک کے ہر شہر میں فروخت کرتے عام نظر آتے ہیں. یہ کمزور اور دبلے افراد کے لئے بیش بہا نعمت ہے. ماہرین طب کا کہنا ہے کہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے. موٹاپے سے تنگ افراد دن میں چار سے پانچ دانے انجیر کھائیں . جو افراد اپنا وزن گھٹانا چاہیں انجیر کا استعمال ضرور کریں کیونکہ ایک انجیر میں کم و بیش صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں لیکن یاد رکھیں انجیر ہمیشہ صاف ستھری اور نرم لینی چاہیے. کالی اور سوکھی انجیر میں سفید کیڑے بھی ہوتے ہیں ایسی انجیر بہت نقصان دیتی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
تنخواہ نہ ملنے پر عملے کا کام کرنے سے انکار
معروف وزیر کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، شدید تنقید کی زد میں آگئے
فوجی کیمپ قائم،چین نےلداخ کبھی پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ سنا دیا
لڑکے نے جب قبول ہے کہنے کیلئے بولناچاہا تو سانسیں اکھڑ گئی ، لڑکی آنسو ئوں پر قابو نہ رکھ سکی
طیارہ حادثے میں دو بچے کھو دینے والی خاتون کی دہائی دیتے ویڈیو سامنے آگئی
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی پارٹی سے نکال دیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!