وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کو بلا کر خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس پر پروگرام میں خواجہ آصف کا مؤقف بھی لیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل 6 یعنی آئین سے غداری کا مقدمہ تیار کرنے کا فیصلہ پوری وفاقی کابینہ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی ورکر پر آئین سے غداری کا مقدمہ بنانے کا فیصلہ ہوا ، جبکہ اس سے پہلے بہت سے حکمرانوں کے خلاف یہ مقدمہ تیار ہوا مگر وہ ملک سے باہر بھاگ گئے۔ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنماخواجہ آصف نے بتایا کہ علاج کے لئے بیرون ملک جانے سے متعلق نواز شریف اگلے دو تین دن میں فیصلہ کریں گے۔سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت آئندہ چند دنوں میں بہتر ہوتی ہے تو وہ بیرون ملک کسی ایسی جگہ جائیں جہاں ان کی تمام بیماریوں کا علاج ہو سکے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کو رہائی کا پروانہ مل چکا ہے اور جلد ہی انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا جس کے بعد وہ صرف والد نواز شریف کا خیال رکھیں گی اور فی الوقت سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ذرائع بھی تصدیق کر چکے ہیں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے
وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا
اداکار نعمان اعجاز کا2016کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع
وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا
سوشل میڈ یا ایپ واٹس ایپ پر پابندی اٹھائی جانے کا امکان
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارکان کے استعفے پیش

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!