وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے 3 ماہ میں الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں، لیکن تین ماہ میں الیکشن کروائیں۔ سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ حکومت ہمارے مطالبات سے متعلق ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔کھلے عام دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں، نہ ہی ایسا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں، لیکن تین ماہ میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران چودھری برادران کے گھر گیا، اب وہ آرہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو تجربہ رکھتے ہیں ان کو جیلوں میں ڈال دیا گیا جبکہ نااہلوں کو لاکر حکومت میں بٹھا دیا گیا۔یہ خود بڑے چور ہیں اور پتھر کا دل رکھتے ہیں۔ سیاسی قیادت کو ناجائز طور پر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ میری درخواست ہے سب

آصف زرداری اور نوازشریف کیلئے دعا کریں۔اس سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں کی رہبرکمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز بعد نیارخ اختیار کرے گا، مارچ کے حوالے سے جلد سرپرائز دیں گے، اگلا مرحلہ ہم نے ابھی بتا دیا تو حکومت کاؤنٹر کرے گی۔وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابراور اے این پی رہنماؤں سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اکرم درانی نے کہا کہ مارچ جاری رکھنے پر ہم سب متفق ہیں۔ رہبرکمیٹی مناسب وقت پر اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔ اکرم درانی نے کہا کہ ہم نے جن تجاویز پر غورکیا ہے۔انشاء اللہ آزادی مارچ 2 روز بعد نیارخ اختیار کرے گا۔ مارچ کے حوالے سے جلد سرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہمارا سامان آٹا اور دوسرا سامان گیلا ہوگیا ہے، لیکن کارکن پرعزم ہیں،مارچ کے شرکاء قائد کی کال پر مزید بیٹھنے کو تیار ہیں۔کارکنا ن نے کہا کہ ہم ایک مہینہ بھوکے بیٹھنے کو بھی تیار ہیں۔موسم کو دیکھتے ہوئے مزید انتظامات کررہے ہیں۔ کارکنا ن کے لیے مزید کھانے کے اور دوسرے انتظامات بھی کررہے ہیں، ٹینٹ اور سارا سامان پہنچ رہا ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت پر دباؤ پر بڑھ رہا ہے ابھی تو پہلا مرحلہ جاری ہے۔ اگلا مرحلہ ہم نے ابھی بتا دیا تو حکومت کاؤنٹر کرے گی۔ مزید برآں جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزادی مارچ اور دھرنے کواٹھانے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے مولانا کو مطالبات کی منظوری کیلئے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد خوشخبری سنائیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے
وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا
اداکار نعمان اعجاز کا2016کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع
وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا
سوشل میڈ یا ایپ واٹس ایپ پر پابندی اٹھائی جانے کا امکان
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارکان کے استعفے پیش

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!