پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا


ممبئی( نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے شہر وارانسی (بنارس) کے مندر میں پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا ہے۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دُنیا کے

کئی ممالک کی طرح بھارت میں بھی پھیل چُکا ہے اور اِس وائرس سے بچنے کے لیے بھارتی ہرممکن احتیاطی تدابیر کرتے نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک پورے بھارت میں کورونا وائرس کے 46 کیسز سامنے آچکے ہیں، اِس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بھارتیوں نے مندر کے بھگوان کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ماسک پہنا دیا ہے۔مندر کے پجاری نے کہا کہ جیسے ہم سردی کے موسم میں بھگوان کو گرم کپڑے پہناتے ہیں اور گرمی کے موسم میں بھگوان کے لیے ایئر کنڈیشن لگاتے ہیں اِسی طرح ہم نے کورونا وائرس کو بھگوان سے دور رکھنے کے لیے بھگوان کو ماسک پہنایا ہے۔مندر میں جگہ جگہ پوسٹرز بھی لگائے دیئےگئے ہیں جن پر درج ہے کہ کورونا کی وجہ سے بھگوان کو ہاتھ نہ لگائیں۔ پجاری نے کہا کہ اِس مندر میں جو بھی آتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ بھگوان کو ہاتھ لگائے لیکن ہم نے مندر آنے والے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھگوان کو ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ اِس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔واضح رہے کہ کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے 112 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اب پچھتانے کے سوا کوئی چارہ نہیں
جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت
شوہر نے اپنی بیوی پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے قتل کر دیا
طیارہ حادثے کا سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیاگیا
معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی
چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!