آزمائش کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی


مہمند(آن لائن ) آزمائش کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ عام آدمی صورتحال سے پریشان، مقامی ضلعی انتظامیہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام۔ علاقے کے عوام کا گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ قبائلی ضلع مہمند کے مختلف تمام بڑے بازاروں، یکہ غنڈ، میاں منڈی، غازی بیگ،خاخ،لکڑو، مامدگٹ، آٹا اور دیگر علاقوں میں آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں اور دکانداروں نے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑکر رکھی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کا سنتے ہی ضلع کے بازاروں میں آٹےکی قیمت 1150 روپے،گھی کا ڈبے میں 100روپے، چینی فی کلو پانچ روپے، ٹماٹر فی کلو پچاس روپے، پیاز فی کلو 80روپے اوراسی طرح تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ طریقے سے اچانک ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس پریشان کن صورتحال سے غریب دہاڑی کرنے والا طبقہ ہاتھ جوڑ کے بیٹھنے لگے ہیں جبکہ اُن کا کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے۔اس ضمن میں بین الاضلائی ٹریفک بند کرانے سے دیگر خوراکی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہونے لگا ہے۔دوسری طرف بین الاضلائی ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قلت کا خطرہ بھی پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں شدید مہنگائی کا طوفان بھی برپا ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے غریب عوام نے مقامی ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیکر غریب عوام کی حالت زار پر رحم کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu