کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تدفین کیلئے لاتعداد قبریں تیار


ساؤ پالو (ویب ڈیسک) جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں حکام نے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تدفین کیلئے لاتعداد قبریں تیار کرلی ہیں۔رشیا ٹوڈے کی جانب سےشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بڑی تعداد میں قبریں تیار کی جاچکی ہیں۔حکام نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں قبریں تیار کی ہیں۔ آر ٹی کے مطابق یہ قبریں برازیل کے اہم شہر ساؤ پالو میں تیار کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 475 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں اور یہاں اب تک اس عالمی وبا کے باعث 448 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برازیل میں کورونا کی وجہ سے اموات کی شرح پریشان کن حد تک زیادہ ہے۔ یہاں اب تک 575 کیسز کلوز ہوئے ہیں جن میں سے 448 ہلاکتیں ہوئیں اور صرف 127 لوگ صحتیاب ہوئے ۔ یعنی برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کی شرح اموات 78 فیصد ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے پروڈکشن کا عمل رکا ہوا ہے۔ دوسری جانب چین اس جنگ میں فاتح بن کر ابھرا ہے اور اب پوری دنیا کو کورونا کے خلاف جنگ کیلئے اسلحہ (طبی آلات) فراہم کر رہا ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی جانب

سے یکم مارچ سےاب تک دنیا کے50ملکوں کوتقریباً4ارب ماسک فروخت کیے جاچکے ہیں۔ چین نےیکم مارچ سےاب تک 3کروڑ75لاکھ حفاظتی لباس دنیا کو فروخت کیے ہیں۔چینی حکام کے مطابق یکم مارچ سے اب تک 16 ہزار وینٹی لیٹرزدنیاکےمختلف ملکوں کوفروخت کیےگئے ہیں جبکہ دنیا بھر کومارچ سےاب تک 28 لاکھ کوروناٹیسٹنگ کٹس فروخت کی جاچکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کی دنیاکے 50 ملکوں کومیڈیکل ایکسپورٹ ایک ارب 4 کروڑ ڈالرز رہی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اب پچھتانے کے سوا کوئی چارہ نہیں
جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت
شوہر نے اپنی بیوی پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے قتل کر دیا
طیارہ حادثے کا سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیاگیا
معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی
چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!