وائرس فائیو جی ٹاورز کی ٹیسٹنگ کے دوران خاص مقصد کیلئے چھوڑا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا تاکہ اس کی مدد سے دنیا کی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے

لوگ بہت سی بری چیزیں تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس چین سے نہیں آیا، یہ جھوٹ ہے اس لیے انہیں چمگادڑ اور سانپ کھانے پر الزام نہ دیں۔ یہ وائرس فائیو جی ٹاورز کی ٹیسٹنگ کے دوران خاص مقصد کیلئے چھوڑا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس تصور کا منبع امریکی ادارہ صحت کی وہ رپورٹ ہےجس میں کہا گیا کہ براعظم افریقا میں جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں پہنچ سکی، اب تک کورونا سے محفوظ ہے۔ برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فائیو جی اور ریڈیو سگنل بھی کورونا وائرس کو پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد برطانیہ کے متعدد شہروں میں لوگوں نے فائیو جی ٹاورز کو ہی آگ لگادی۔برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق سوشل میڈیا پر فائیو جی کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلنے کے بعد مشتعل افراد نے مبینہ طور پر برطانیہ کے متعدد شہروں میں فائیو جی ٹاورز کو آگ لگادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال فائیو جی ٹاورز کو آگ لگائے جانے کے واقعات سے متعلق اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہیں کس نے آگ لگائی، تاہم یہ واقعات سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد پیش آئے

۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایگ برتھ، برمنگھم، لورپول اور میلنگ میں موجود فائیو جی ٹاورز کو آگ لگائی گئی اور ان ٹاورز کو آگ لگائے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فائیو جی ٹاورز کو آگ لگائے جانے کی ویڈیوز اصلی ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ ٹاورز کو آگ کیسے لگی؟فائیو جی ٹاورز کو آگ لگنے کے واقعات کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت کی کہ کورونا کے پھیلا میں فائیو جی کا کوئی کردار نہیں۔‎





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!