کرونا وائرس کی تباہی کاریاں دنیا بھر میں جاری


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی تباہی کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں ۔ پاکستان میں کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں بھی 55ہو گئیں ۔ تاہم عوام کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ بھی جارہی ہے ، جہاں

متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا وہیں اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 429تک پہنچ گئی، صحت یاب افراد کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کیلئے امید کی کرن جاگی ہے اور ان کے حوصلےبلند ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرز اور متاثرین کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ہم کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیت جائیں گے اور ملک کو اس مہلک وباء سے پاک کر دیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت حکومت سندھ نے کہاہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ مقامی منتقلی کے45نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہے جبکہ حیدرآباد ،شہیدبینظیرآباد سے

ایک، ایک کیس ر پورٹ ہواہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی منتقلی کے45نئے کیس اور ٹنڈو محمد خان میں مقامی منتقلی کے7کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں مزید16مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہے، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی اوردوکاحیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سے متاثر 662 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سات سو تیرا افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں ۔دوسری جانب دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ، 75ہزار نو سے زائد اور صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد دو لاکھ بیانوے ہزار ہو گئی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!