کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ اموات


برطانیہ (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں آج کے دن کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس 209 ممالک میں پھیل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے 854

ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 6،000 سے تجاوز کرگئی ہے۔این ایچ ایس انگلینڈ نےمزید 758 کورونا مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، جبکہ اسکاٹ لینڈ میں 74 ، ویلز میں 19 اور شمالی آئرلینڈ میں تین مریضوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم بورس جانسن اسی بیماری کے باعث آئی سی یو میں ہیں۔آج لندن ڈاؤننگ اسٹریٹ سے ترجمان برطانوی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے۔بورس جانسن کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ بورس جانسن اب بہتر ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔وزیراعظم بورس جانسن اب بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ واضھ رہے گزشتہ روز کورونا وائرس کی شدید علامات کے بعد بورس جانسن کی رات آئی سی یو میں گزاری۔لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے برطانیہ میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹوں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعارف کروائے جانے والی معاشی و اصلاتی قوانین میں نرمی کے بغیر ملک کے 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی کو ممکن نہیں بنا سکتیں، برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر مارکیٹس کے ایگزیکٹوز نے اپنا نام ظاہر

نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بحران کے آغاز سے ہی سپر مارکیٹوں پر ضروری سامان کی مانگ میں اضافہ ہو گیا تھا اور اگر حکومت سپر سٹورز کے اوقات کو نہیں بڑھاتیں تو 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے سٹورز کے اوقات کو کم کردیا گیا تھا جس کے بعد ضروری اشیاء کی خریدی کے لیے بہت سی سپر مارکیٹوں سے باہر گاہکوںکی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ گروسری کی مانگ میں 20 فیصد اضافے ہو گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!