امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیال رہے کہ دنیا میں تباہی مچانے والے مہلک کورونا وائرس کا

علاج اور ویکسین تاحال دریافت نہیں ہوسکی ہے اور اب تک متعدد ممالک میں ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کی 20 رکنی ٹیم کو مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار دیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کےسربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 25، 25 مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ایک گروپ کو 2 ادویات ایتھرومائسین اور کلورو کوئین دی جائیں گی جبکہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلوروکوئین کا تجربہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل مریضوں پر روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ان کی صحت،

عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا تاہم عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کورونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ مہلک وائرس سے دنیا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!