ماہرہ خان ایک ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہیں جسے فی الحال وہ دنیا سے چھپانا بھی چاہتی ہے


لاہور (ویب ڈیسک) ڈرامہ، فلم اور ماڈلنگ میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان ایک ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہیں جسے فی الحال وہ دنیا سے چھپانا بھی چاہتی ہے۔ پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی خوبرو

اداکارہ ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو کے لیے دیئے گئےانٹرویو میں جہاں اپنے فنی کیریر پر کھل کر تبصرہ کیا وہیں نجی زندگی کے چند پوشیدہ اوراق بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیئے۔ ثمینہ پیرزادہ نے شرارتاً پوچھا کیا کہ لاکھوں کی دل دھڑکن ماہرہ کے دل کی دھڑکن کون ہے اور کیا ماہرہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟ جس پر بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل پُراعتماد اور بے باک اداکاری کرنے والی اداکارہ نے شرماتے ہوئے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا۔ ماہرہ نے مسکراتے ہونٹوں سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے۔ میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید کریدنے کی کوشش کی تو ماہرہ خان نے ’’میں بہت شرمیلی ہوں‘‘ کہہ کر بڑی خوبصورتی سے بات کاٹ دی۔ ثمینہ پیرزادہ بھی کہاں آسانی سے ہار مارنے والی تھیں فوراً سوال داغ دیا کہ کیا میں ’انہیں‘ جانتی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواب دیا ہوسکتا ہے آپ جانتی ہوں لیکن ’وہ‘ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے۔ میزبان ثمینہ پیرزادہ نے برف پگھلتے دیکھی تو ایک اور سوال سامنے رکھ دیا، کیا تم نام بتانا پسند کروگی؟ ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں۔ میں وہمی ہوں اور

چاہتی ہوں کہ اسے دنیا سے چھپاؤں۔ زندگی گلزار ہے سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اذلان پہلی ترجیح ہے۔ میں کبھی اذلان کو منظرعام پر نہیں لائی۔ شاید ہی کسی نے اُسے دیکھا ہو۔ اگر دیکھا بھی ہوگا تو آدھا چہرہ یا پشت سے کھینچی گئی تصویر۔ میں اپنے پیاروں سے متعلق توہم پرست ہوں۔ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار سوال کرنے کے بجائے جواباً کہا

کہ تم دنیا میں جو کچھ کرنا چاہتی ہو اور جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہو تم کو اس کا پورا اختیار حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث 2015 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ چند برسوں سے ماہرہ کی کا نام بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سمیت کئی شخصیات کیساتھ جوڑا گیا لیکن سب افوہ ثابت ہوئی تھیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!