سلمان خان کس سے شادی کرنے جا رہے تھے ؟ اچانک شادی کیوں روک دی؟


ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے شادی سے چند دن قبل خود ہی اپنی شادی منسوخ کردی جبکہ اُن کی شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے تھے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان کی شادی کا موضوع ہمیشہ سے ہی اُن کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہا ہے، اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔فلمی دنیا میں سلمان خان متعدد بار شادی کر چکے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں معلوم کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک مرتبہ دلہا بننے کے انتہائی قریب تھے کہ اچانک انہوں نے

خود ہی شادی سے چند دن قبل اپنی شادی سے انکار کردیا۔ اس بات کا انکشاف اُن کے بہترین دوست اور فلم پروڈیوسر ساجد نادیڈوالا نے ایک شو میں کیا۔ساجد نادیڈوالا نے مزید بتایا کہ سلمان خان نےسال 1999 میں اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تاریخ پر نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور صرف انہوں نے نہیں بلکہ میں (ساجد نادیڈوالا) نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک ہی دن شادی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سلمان اور میری شادی کے تمام دعوت نامے تقسیم ہوگئے تھے لیکن پھر اچانک شادی سے صرف5 دن پہلے انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا اور اپنی شادی منسوخ کردی جس کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔واضح رہے کہ سلمان خان کے حوالے سے پچھلے کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اُن کے اور رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور وہ جلد شادی

کرنے والے ہیں۔2018 میں لولیا نےان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی لیکن کافی عرصے سے یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل اپنے پینول فارم ہاؤس پر موجود ہیں جہاں وہ لاک ڈاؤن کی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اُن کی ساتھ وہاں لولیا بھی موجود ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!