ارطغرل غازی کی اداکارہ نے پاکستانی قوم کے نام شاندار پیغام جاری کر دیا


لاہور (نیوز ڈیسک ) ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترکش ڈرامہ سیریل میں بانو چیچک خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بےپناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر

پر پاکستانی مداح کے کے کمنٹ کو سراہا جس میں مداح نے بتایا کہ پاکستان میں یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اور اس سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پاکستانی فین کے محبت بھرے پیغام پر انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے جوابی کمنٹ میں پاکستان کو پر جوش انداز میں اپناتے ہوئے ہیلو کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو

خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش پرامن اور صحت مند رہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی ڈرامہ دیریلیش ارطغرل نے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی ، تاہم اس نے پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب پاکستان ٹیلی ویژن نے حکومتی احکامات پر یہ ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔ارطغرل غازی کی پہلی قسط 25 اپریل کو نشر ہوئی اور 14 مئی کی رات تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے، مجموعی قسطوں کو 15 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔ اعدادوشمار سے

معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے پاس تم ہو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارظغرل غازی کی اب تک 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں ہر کوئی ارطغرل غازی کے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اب پچھتانے کے سوا کوئی چارہ نہیں
جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت
شوہر نے اپنی بیوی پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے قتل کر دیا
طیارہ حادثے کا سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیاگیا
معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی
چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!