افغانستان میں‌نیٹو افواج کو انوکھے دشمن کا سامنا


لندن (ویب ڈیسک)برطانوی میڈیامیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج کوانوکھے دشمن کاسامناہے ۔یہ ہے افغان مکڑا(کیمل سپائیڈر)۔ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کاکہناہے کہ ان مکڑوں کی لمبائی چھ انچ تک ہوسکتی ہے گوکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اگرکسی کوکاٹ جائیں توان میں ایسابیکٹریا شامل ہے جوانسانی اعضاءکوشدید نقصان پہنچاسکتےہیں ۔رپورٹ کے مطابق متعدد فوجی ان خطرناک مکڑوں کانشانہ بن چکے ہیں اورجہاں فوجیوں کے دماغ پرطالبان کے حملوں کاخوف ہے وہیں ان مکڑوں کابھوت بھی ہروقت

سواروقت سواررہتاہے ۔دوسال قبل ایک برطانوی فوجی سیمی گورمین اس مکڑے کے کاٹنے سے اپنی ٹانگ سے ہاتھ دھوبیٹھاہے اسی طرح ایک اورفوجی کے سترہ آپریشن ہوئے تب وہ صحت یاب ہوا،ایسے میں کئی نیٹوفوجیوں نے میڈیاکوبتایاکہ اکثر اوقات توایسے ہوتے ہیں کہ طالبان کی طرف سے کارروائی کاخوف تونہیں ہوتالیکن ان مکڑو ں کاخوف ہروقت کھائے رہتاہے ۔مزید پڑھئیے :: بیجنگ(نیوزڈیسک) بچے انسان کی سب سے بڑی کمزوری ہوتے ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس فطری انسانی و حیوانی جبلت سے انکار کرے۔ ایک بچہ گھر بھر کے افراد کو مصروف رکھ سکتا ہے اور ان کی تنہائی بانٹ سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ذہنی خلفشار کا شکار اس چینی باشندے نے گڑیا کو بیٹی بنا لیاہے ۔

چینی شہری سونگ بو دو سال قبل شدیدقسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہو گیاجس سے اس کے سر میں ہر وقت درد رہنے لگا۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہاب وہ کبھی شادی نہیں کر سکتا اور باپ نہیں بن سکتا۔ ایک دن جب وہ انٹرنیٹ برازنگ کر رہا تھا اس نے ایک ویب سائٹ پر بالکل اصلی دکھائی دینے والی گڑیا کے متعلق پڑھا۔ وہ اس 4فٹ 10انچ قد والی گڑیا کو خریدنے پہنچ گیا، اس کی قیمت 2200ڈالر تھی۔ گڑیا اس قدر خوبصورت تھی کہ سونگ دیکھتے ہی اس سے محبت کرنے لگا۔ دوسروں کے لی شاید یہ محض ایک گڑیا ہو لیکن سونگ کو اس گڑیا کی شکل میں بیٹی مل گئی تھی اور اس کی آمد سے اس کی زندگی نے ایک نیا موڑ لے لیا تھا۔ سونگ اب جہاں بھی جاتا ہے اپنی بیٹی(گڑیا)کو ساتھ لے کر جاتا ہے، اس نے اس کا نام بھی رکھ لیاہے…. ژیا ڈی….جس کے معنی ہیں چھوٹی سی تتلی۔سونگ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی والدہ کو بھی اس گڑیا کے گھر آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ سونگ کی والدہ نے دیکھا کہ اس گڑیا کے آنے سے اس کے بیٹے پر کافی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں لہذا اس نے اس

حوالے سے سونگ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے کبھی نہیں کہا کہ گڑیا کو حقیقی بیٹی کی طرح رکھنا کسی نارمل انسان کا کام نہیں۔ سونگ اپنی بیٹی کے ساتھ متعدد تصویریں بنا کر چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ وائبو پر لوگوں کے ساتھ شیئر کر چکا ہے، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے سڑکوں اور شاپنگ مالز میں گھوم رہا ہے، اسے طرح طرح کے کھلونے لے کر دے رہا ہے، ہوٹل میں بیٹھا اسے کھانا کھلا رہا ہے اور ایک تصویر میں اپنی بیٹی کو پڑھا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu