سعودی ولی عہد کی نوجوان بہن کو 10 ماہ جیل کی سزا


یرس (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد کی نوجوان بہن کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری، 10 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی، فرانسیسی عدالت نے مزدور کو پٹوانے اور پاؤں چومنے پر مجبور کرنے کا جرم کرنے پر شہزادی حصہ بنت سلمان پر 11 ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے فرار ہو جانے والی سعودی شہزادی اور سعودی ولی عہد محمد بن

سلمان کی نوجوان بہن شہزادی حصہ بنت سلمان پر ایک مزدور پر تشدد کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کیخلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ سعودی شہزادی کیخلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا تھا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 میں پیرس کے دورے کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک مزدور کو اپنے گارڈ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنوایا تھا۔مزدور سعودی شہزادی کے کمرے کے غسل خانے کی مرمت کے کام کے سلسلے میں تصاویر لے رہا تھا جب حصہ بنت سلمان بھڑک اٹھی تھیں اور بعد ازاں اس مزدور کو کئی گھنٹے تک اپنے کمرے میں یرغمال رکھا، اس کا موبائل فون تک توڑ دیا گیا۔سعودی شہزادی حصہ

بنت سلمان نے اپنے گارڈ سے اس مزدور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کے پاوں چومنے پر بھی مجبور کیا۔ بعد ازاں اس معاملے کے حوالے سے پولیس نے سعودی شہزادی سے دو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں جانے دیا۔ اس واقعے کے تین دن بعد شہزادی فرانس سے فرار ہو گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سعودی شہزادی کو متعدد مرتبہ طلب کیا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں۔ عدالت نے اب سعودی شہزادی کے باڈی گارڈ کو 8 ماہ قید کی معطل سزا اور 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ سعودی شہزادی کو 10

ماہ قید کی معطل اور 11 ہزار ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ معطل سزا کی حیثیت علامتی ہوتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu