ق لیگ اورشیخ رشیدا عشائیے میں شریک کیوں نہ ہوئے؟بڑی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہاؤس میں دئیے گئے اعشائیہ سے خطاب میںوززیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے روز سے لاک ڈاؤن کے خلاف تھا،سب سے پہلے ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا اب تمام ممالک سمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحاد جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ہم نے معیشت کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔تحریک انصاف اور اتحادی ارکان سے

رابطے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے دباؤ میں آکر دو بارچینی بحران رپورٹ روکی،میرے اوپر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نے رپورٹ عوام کے سامنے رکھی ہے،ہر روز نئے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں جلد مسائل سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر لوگ بھرتی ہوئے اس سے ملک کی بدنامی ہوئی،پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ کے معاملے پر بھی ہمارے اوپر دباؤ تھا،چاہتے تو بہت کچھ چھپا سکتے تھے لیکن ہم نے حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے مہاتیر محمد کی مثالیں بھی دیں۔وزیر اعظم کے عشائیے میں بلو چستان عوامی پارٹی کے وفد کی قیادت ڈاکٹر زبیدہ جلال نے کی جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید طبعیت ناساز ہونے کے باعث اعشائیہ میں نہ پہنچ سکے۔ مسلم لیگ (ق) نے مصروفیات کے باعث وزیراعظم کے عشائے میں شرکت نہیں کی، مسلم لیگ (ق) نے موقف اختیار کیا قیادت کی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکتے، تاہم بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کریں گے ۔ راجہ ریاض اور نو رعالم خان بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو منانے کیلئے حکومتی رابطے بھی کسی کام نہ آئے۔ سپیکر اسد قیصر نے پہلے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی پھر چودھری پرویز الہیٰ کو فون بھی کیا اور عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔ق لیگ نے موقف اپنایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں بجٹ میں بھرپورساتھ دیں گے لیکن پارٹی قیادت کی مصروفیت کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ پرویز الہیٰ نے اسد قیصر کو جواب دیا جب آپ عشائیہ دیں گے تب ضرور آئیں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کے اتحادی نہیں رہے، اس لئے عشائیہ میں نہیں جا سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے عشائیہ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی جس میں تحفظات اور شکوے دور کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ وزیراعظم نے اتحادیوں کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا اور حکومتی امور میں ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال، میر خالد مگسی اور سردار اسرار ترین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس ملاقات میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے۔ بلوچستان کی احساس محرومی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کورونا صورتحال میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے

ایم کیو ایم وفد نے بھی ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفد کی سربراہی کی۔ وفاقی وزیر امین الحق سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس ملاقات میں کراچی اور حیدر آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور کے فور منصوبے میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم نے کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ جی ڈی اے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور رکن اسمبلی سائرہ بانو شریک تھے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور غلام بی بی بھروانہ کی بھی ملاقات ہوئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu