نیا وزیراعظم کون ہو گا ، ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سیاست میں ایک چیز بڑی اہم ہوتی ہے کہ لوگوں کو صدمہ نہ پہنچے ،پٹرول کی قیمت اچانک بڑھنے سے تو لوگوں کو اتنا بڑا صدمہ پہنچا ہے کہ بعض نے تو کہا کہ یقین ہی نہیں آتا،جب انہوں نے پٹرول 7روپے سستا کیا تو یہ لگا کہ معیشت پٹڑی پر چڑھنے لگی ہے ،صورتحال بہتر ہوجائے گی، کوئی امید جاگی،یہ کون لوگ ہیں جن سے یہ مشورہ کرتے ہیں،ندیم بابر نے عجیب بات کردی کہ اگر یکم کو پٹرول کی قیمت بڑھاتے تو 32روپے بڑھاتے ، یہ کیا بات ہوئی ،انہوں نے کیا خلق خدا کو احمق سمجھ رکھا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام مقابل میں

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوگوں کو توقعات دلا کر اس طرح کے فیصلے کرنے سے یہ لوگوں کے دل سے ہی اتر گئے ہیں،خلق خدا کہتی ہے کہ اس کو ہماری پرواہ ہی نہیں ہے ،خان صاحب نے عوام کا دل توڑ دیا ہے ،پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ نہ اوگرا اور نہ ہی کابینہ نے کیا ہے بلکہ وزارت خزانہ نے کیا ہے ، کوئی بات سمجھ میں آئی ہی نہیں،یہ اچانک ہوا ہے اور پتا ہی نہیں چلا ہوا کیا ہے ، میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،انہیں چاہئے کہ بجٹ کے بعد کابینہ توڑ دیں،دانا لوگوں سے مشورہ کرکے

ایسی کابینہ بنائیں جو مشکل حالات میں کچھ نہ کچھ تو کرسکے ،شام کو گفتگو ہورہی تھی کہ نیا وزیر اعظم کون ہوگا،زیادہ بندے کہہ رہے تھے میاں محمد سومرو بڑے باوقار آدمی ہیں، یہ بات بڑی سنجیدگی کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اختر مینگل کے ساتھ معاملات طے ہونا مشکل لگتا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu