ایسا کرتے ہیں ، لائن آف کنٹرول پر گولہ باری بند کردیتے ہیں ‘ اور ایس ایس جی کو بھی ہٹا دیتے ہیں پاکستان نے بھارت کو بہت بڑی پیشکش کرڈالی


نئی دہلی(اے این این ) پاکستان نے بھارت کو کنٹرول لائن کشیدگی کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک اور پیشکش کرتے ہوئے تجویز دی ہے دونوں ملک کنٹرول لائن پر گولہ باری بند کریں اور اسپیشل سروس گروپ کو ہٹایا جائے،اس مقصد کیلئے پاکستان اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر

بنانے کیلئے ایک بار پھر پہل کی ہے ۔بھارتی وزارت دفاع نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کو ایک رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی اقدامات کو بروئے کار لانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس کا آغاز کنٹرول لائن (ایل اوسی) سے کی ہے، اس کے تحت اسلام آباد سرحد پرامن چاہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے رشتوں کا آغازکرے، جس سے ملک کی گرتی معیشت کو بچایا جاسکے۔ہندوستان ٹائمز میں شائع خبرکے مطابق ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بارڈرپرمسلسل بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک کے فوجی مہم کے ڈائریکٹرجنرل مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں، اسی بات چیت کے دوران پاکستان کی طرف سے تجویزکی پہل کی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے تجویزمیں کہا گیا ہے کہ وہ سرحد پرتنائوکم کرنے کو تیارہے۔پاکستان نے تجویز دی ہے کہ وہ اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کو کنٹرول بارڈ رسے ہٹا دے گا۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان پرہونے والی گولہ باری کو بھی بند کردیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم دفترکوبھیجی گئی رپورٹ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے اور پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں بھی کمی آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پر امن صورتحال بنائے رکھنے کیلئے BATکی حوصلہ شکنی کی ہے نیز کنٹرول لائن کیساتھ ساتھ کہیں پر بھی دراندازی کرانے کے لئے لانچنگ پیڈ دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال راجوری اور پونچھ میں کنٹرول لائن پر بخوبی دیکھی گئی ہے۔ایک سنیئر آفیسر کا کہنا ہے ’’ پاکستان کی طرف سے زمینی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات دکھائی دے رہے ہیں،حالانکہ موسم بہار کی آمد کیساتھ ساتھ بھارت نے جب نئے بنکروں کی تعمیر یا پرانے بنکروں کی تجدید کی تو غیر متوقع طور پر پاکستان نے کوئی مداخلت نہیں کی‘‘۔غورطلب ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا اورپاکستان نے کنٹرول بارڈ پراسپیشل فورسیز اورفوج کی ٹکڑی کوتعینات کردیا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جو کام اسلامی ملک نہ کر سکے ، چین نے کر دکھا یا دوست ملک کی پاکستان کو بہت بڑی پیشکش
کیا عافیہ صدیقی اپنی سزا سپریم کورٹ میں پوری کر سکتی ہیں سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
ٓآج ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے بہت بڑی غلطی کی تھی افطار ڈنر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی چونک گئے
اپوزیشن افطار ڈنر کے پیسےدینے والا کون غریب مزدورتھا ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو چونک جانےپر مجبور کر دیا
حکومت اسی سال گرا دی جائے گی نیا وزیر اعظم کس سیاسی جماعت سے ہو گا دھماکے دار خبر آگئی
عمران خان کی قریبی شخصیت بھیس بدل کر کہاں پہنچ گئی حیران کن حقائق پتہ لگا لیے

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!