15رمضان تک حلال کیلنڈر آجائےگا کریڈٹ کارڈ کا سلسلہ ختم ، سب کچھ موبائل پر ہوگا ڈرائیونگ سے وابستہ نوکریاں ختم ہو جائیں گی، گاڑی خود چلے گی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کردیا


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں سات ٹیکنالوجیز دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس

اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ،رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا،اگلے چھ سے آٹھ مہینے میں ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چیئرمین ساجد مہدی کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ، سات ٹیکنالوجیز آئندہ دس سالوں میں دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،تھری ڈی پرنٹرز آبجیکٹ کو کاپی کر سکیں گے ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،انہوں نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا، رکن کمیٹی عبدالشکور کے استفسار پر فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر چالیس لاکھ کے قریب خرچہ آتا ہے ،رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے کہا روایت بھی ہونی چاہیئے اور ٹیکنالوجی بھی ہونی چاہیئے ،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست کے مہینے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں ،ہم اگست میں اسلام آباد میں سائنس فیئر کریں گے،ہم لیبارٹریز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ میں تبدیل کریں گے

،اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے ،اجلاس کے دوران پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ( پی سی ایس آئی آر )سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر نے 123 کے قریب ٹیکنالوجیز ایجاد کیں لیکن انہیں شو کیس نہیں کر سکے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک کسی ٹیکنالوجی کو آگے ٹرانسفر نہ کیا جائے تو اس ٹیکنالوجی کی ایجاد کا کوئی فائدہ نہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست میں ہم لوکل جیولری کو بھی شو کیس کریں گے ،پی سی ایس آئی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پنشن ختم کرنے جا رہے ہیں ،ہم سی پی فنڈ پر چلے جائیں گے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سب سے نظر انداز وزارت ہے ،فواد چوہدری اسے سنجیدہ لے گئے ہیں جو کہ اچھی بات ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر کو منافع بخش ادارہ ہونا چاہیئے ، اس ادارے کا حکومت سے پیسے لینا ظلم ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں غیر روایتی زراعت کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ،سارے صوبوں میں فوڈ کے ایک اسٹینڈرڈ اپنانے ہوں گے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جو کام اسلامی ملک نہ کر سکے ، چین نے کر دکھا یا دوست ملک کی پاکستان کو بہت بڑی پیشکش
کیا عافیہ صدیقی اپنی سزا سپریم کورٹ میں پوری کر سکتی ہیں سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
ٓآج ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے بہت بڑی غلطی کی تھی افطار ڈنر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی چونک گئے
اپوزیشن افطار ڈنر کے پیسےدینے والا کون غریب مزدورتھا ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو چونک جانےپر مجبور کر دیا
حکومت اسی سال گرا دی جائے گی نیا وزیر اعظم کس سیاسی جماعت سے ہو گا دھماکے دار خبر آگئی
عمران خان کی قریبی شخصیت بھیس بدل کر کہاں پہنچ گئی حیران کن حقائق پتہ لگا لیے

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!