آصف زرداری کی گرفتاری کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا ۔ نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر

آصف علی زرداری نے خود نیب کو گرفتاری دی جس کے بعد نیب نے سابق صدر کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے تو عدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل دئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا براہ راست اکاؤنٹس کھلوانے کا تعلق نہیں ہے۔ نیب کا روزانہ کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف آپریشن جاری ہے، پہلے جواب الجواب کے ساتھ دستاویزات دیئے ہیں، جعلی اکاؤنٹ کھولنے کی حد تک آصف زرداری ملزم نہیں ہیں۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے چئیرمین نیب کی آئینی اختیارات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا چئیرمین نیب آرڈیننس 26 کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتا، چئیرمین نیب کے پاس سپلیمنٹری ریفرنس کا اختیار نہیں ، آصف زرداری کو اس موقع پرگرفتار نہ انکوائری کی جاسکتی ہے۔جوابی دلائل کے بعد عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جس کے کچھ دیر بعد ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی ۔ نیب حکام کے مطابق فی الوقت فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے اور آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر آج ہی تعمیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قطری وزیر اعظم شریف خاندان کےلئے ڈیل کرنے آئے تھے تین ارب ڈالر زدے گئے، مزید 10سے 12ارب ڈالر ز دیں گے سینئر صحافی نے آج كکی سب سے بڑی بریکنگ نیوز دے ڈالی
ہماری خیر ہے، یہی پیسے ان کو دے دینا پاک فوج نے اپنے بجٹ میں اضافہ کیوں نہیں کیا تھا وجہ جان کر آپ بھی اپنی فوج کو سیلوٹ کریں گے
ڈیم پر خوب تشہیر کرنے کے بعد 11ارب روپے جمع ہوئے ملکی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے اپنے لیڈرسےبھی پوچھیں اتنی دولت کہا ں سے آئی اپوزیشن گرج برس پڑی
چئیرمین سینیٹ آصف زرداری سے ملنے جاپہنچے کس چیز کےلئے مدد مانگ لی انتہائی حیران کن خبر
نیشنل ٖ ڈیولپمنٹ کونسل میں جنرل باجوہ کی شمولیت اپوزیشن نے وہی حرکت کر ڈالی جس کا ہر تجزیہ کار نے پہلے ہی کہہ دیاتھا
پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا یا نہیں بھارت کی کوششوں کا نتیجہ سامنے آگیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!