گرفتار حمزہ شہباز کے بارے میں بھی نیب عدالت کا حکم جاری


لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ اور رمضان شوگرمل کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، وکیل حمزہ شہباز نے کہا آج تک ایسا کیس نہیں دیکھا جس میں ملزم کا ریمانڈ لیا جائے مگر شواہد نہ دیئے جائیں، حمزہ شہباز بڑے صوبے کے اپوزیشن لیڈر ہیں، موجودہ حکومت حمزہ شہباز

اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، نیب نے پہلے 85 ارب کا الزام لگایا اور اب 18 کروڑ کہہ رہی ہے۔ بدھ کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ کل حمزہ شہباز کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا جس پر فاضل جج نے استفسار کیا حمزہ شہباز کو کیا گرفتاری کی وجوہات بتائی گئی ہیں جس پر وکیل نے کہا گرفتاری کی وجوہات فراہم کی گئی ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے بینک اکا ونٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، 2003 میں ان کے اثاثے سوا دو کروڑ روپے تھے، انہوں نے 2006 میں ایف بی آر میں اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائی تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز نے 2009 میں اپنی اسٹیٹمنٹ جمع کروائی جس میں اضافی اثاثے ظاہر کیے گئے، ان کے اکا ونٹ میں باہر سے 18 کروڑ کی رقم آئی اور انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسے کس نے بھیجے اور کن ذرائع سے کمایا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز سے 38 کروڑ کی رقوم کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، مشکوک ٹرانزیکشن کی تحقیقات کے لیے حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اس موقع پر حمزہ شہباز کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ جس مواد پر نیب انحصار کر رہا ہے آج تک ملزم کو نہیں دیا گیا، اگر ہمارے پاس وہ مٹیریل ہی موجود نہ ہو تو اپنا دفاع کیسے کریں، آج تک ایسا کیس نہیں دیکھا جس میں ملزم کا ریمانڈ لیا جائے مگر شواہد نہ دیئے جائیں۔وکیل نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے اپوزیشن لیڈر ہیں، موجودہ حکومت حمزہ شہباز اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، نیب نے پہلے 85 ارب کا الزام لگایا اور اب 18 کروڑ کہہ رہی ہے۔وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کہتی ہے 2005 سے 2009 تک منی لانڈرنگ کی، اس دور میں بعض اوقات حمزہ شہباز کو شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو 26 جون تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بہت بڑی پیشکش کر ڈالی
1965میں پاک بحریہ نے کیسے بھارت کو مٹی چاٹنے پر مجبور کیا نیول چیف کا اہم بیان
بڑے شہر میں دھماکہ ہو گیا خوفنا ک تفصیلات آناشروع
اسلام آباد لاک ڈائون کی تیاریاں مکمل مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!