پروڈکشن آرڈر پر باہر آنے والے کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، جو کرے گا وہ بھرے گا چئیرمین نیب کا دوٹوک اعلان


اسلا م آباد(سی پی پی)قومی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر باہر آنیوالے کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، جو کرے گا وہ بھرے گا ،نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں مگر یہاں ہر موڑ پر ڈکیت بیٹھے ہیں، ہمارا کام ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ جو لوگ

40 سال سے برسر اقتدار رہے پہلے ان کا احتساب ضروری ہے، کبھی فیس نہیں ہمیشہ کیس کو دیکھا ہے، نیب کا کسی سے جائیداد کا تنازع نہیں ، سیاسی انتقام ثابت کریں نیب چھوڑدوں گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا ادارے کا کام صرف احتساب کرنا ہے اور نیب کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ عدالتوں سے باہر نکل کر کہتے ہیں کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، تاہم نیب کی پالیسی ہے کہ جو کرے گا وہ بھرے گا جس پر ہم قائم ہیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ نیب میں سیاسی انتقام کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ آپ ثابت کر دیں کہ نیب کا سیاست سے تعلق ہے، اگر ایسا ہوجائے تو میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنی کارروائی کے دوران لوگوں بالخصوص خواتین کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مہینوں سے برسر اقتدار کا بھی احتساب ہو رہا ہے، تمام انکوائریوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب کیلئے سب برابر ہیں چاہے وہ برسراقتدار ہیں یا نہیں، ہم نے فیس نہیں کیس دیکھا ہے، 80 یا 90 کی دہائی میں موٹر سائیکل والوں کے آج دبئی میں ٹاور ہیں۔ کروڑوں اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے، چند لوگوں کو اکٹھا کر کے وی کا نشان بنانے سے کوئی معصوم نہیں ہو جاتا۔جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس شواہد موجود ہیں، وہ لوگوں سے کرپشن کے بارے میں پوچھے گا اور اپنی ذمہ داری سے رو گردانی نہیں کرے گا۔ان کا کہا تھا کہ نیب کا کام کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ نیب ثبوت عدالت کے سامنے رکھ دیتا ہے اور عدالت نے ہی ملزم کو سزا دینی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آج ان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے جن سے پہلے کبھی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز کو عام مجرمانہ کیسز سے نہ جوڑا جائے، کیونکہ یہ کیسز حل ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ ان کی شروعات لاہور سے ہوتی ہے تو تانے بانے آسٹریلیا اور امریکا تک چلے جاتے ہیں۔چیئرمین نیب نے ملک میں نیب کے اہلکاروں کی تربیت کے لیے انسٹیٹیوٹ کے قیام پر زور دیا۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ملک کا 100 ارب ڈالر کا قرض اللے تللوں پر خرچ ہوا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ممالک کی صفوں میں شامل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جتنا پیسہ نیب پر خرچ ہورہا ہے، نیب اس سے زیادہ پیسہ قومی خزانے میں لوٹا رہا ہے کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ قوم ٹیکس دے کر ہمیں تنخواہ دیتی ہے۔چیئرمین نیب نے قوم کو یقین دلایا کہ ان کا پیسہ ان کے لیے امانت ہے اور میں کبھی خیانت نہیں ہوگی۔شہادتیں موجود ہونے کے بعد کیا نیب آنکھیں بند کر لے گا ؟ وائٹ کالر اور عام کرائم میں زمین آسمان کا فرق ہے، جو کرے گا وہ بھرے گا یہ نیب کی بنیادی پالیسی ہے۔ کسی بیوروکریٹ کی آج تک کوئی شکایت نہیں آئی۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ یہاں آپ کو ہر موڑ پر ڈکیت ملیں گے، سپریم کورٹ سے فارغ ہو کر ڈی ایچ اے میں سرمایہ کاری کی، سرمایہ کاری کے بعد پتہ چلا ڈی ایچ اے نے ابھی زمین ہی نہیں خریدی، ادارے نے رابطہ کر کے کہا آپ کے پیسے واپس کر دیں گے، نیب کی وجہ سے آج لوگوں کو رقوم مل رہی ہیں، کسی ادارے نے متاثرین کی مدد نہیں کی، سی ڈی اے صحیح کام کرتا تو لوگ اتنی سرمایہ کاری نہ کرتے، نیب واحد ادارہ ہے جو لوگوں کی رقوم واپس دلا رہا ہے، غیر قانونی سوسائٹیوں کی نشاندہی سی ڈی اے کا کام تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ملائیشیا کا بھارت سے تجارتی تعلقات میں نظر ثانی کا اعلان
فضل الرحمن کو دھرنے سے روکنے کس سیاستدان کا نام سامنے آگیا
سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا
پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید ، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!