کراچی میں ملازمہ سے کئی لوگوں کی زیادتی


کراچی(آئی این پی) درخشاں پولیس نے نوعمر گھریلو ملازمہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا کی رہائشی 14 سالہ شبانہ نے درخشاں پولیس کو بیان دیا ہے کہ تقریبا چار پانچ ماہ قبل 2 خواتین انعم اور صفیہ اسرار نامی

شخص کے ساتھ میرے والدین کے پاس آئیں اور انھوں نے مجھے بنگلے پر کام دلوانے کا کہاجس پر میرے والدین نے ہاں کردی۔مدعیہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں مجھے مختلف بنگلوں پر لے جاتے اور مجھے نشہ آور چیز کھلا تے جس کے بعد مختلف لوگ زبردستی میرے ساتھ زیادتی کرتے۔ آج سے تقریبا دس روز قبل مجھے نشاط کمرشل لین نمبر 9 ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ پر لے جایا گیا جہاں نشا، مرینہ مہرین عرف کرن اور عمران نامی شخص پہلے سے موجود تھا اور ان تمام لوگوں نے مجھے نشہ آور چیزیں کھلا کر اور تشدد کرکے اسرار عباسی اور بلال سمیت دیگر نامعلوم افراد کے حوالے کردیا جنہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔مدعیہ شبانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز موقع پا کر فلیٹ سے بھاگ نکلی اور اپنے گھر جا کر والدین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ متاثرہ شبانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ صفیہ، انعم، عمران نشا، مرینہ مہرین عرف کرن، اسرار عباسی اور بلال سمیت دیگر نامعلوم صورت شناس افراد نے مجھے نشہ آور چیزیں کھلا کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، جس پر درخشاں پولیس نے شبانہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 362/19 درج کرلیا۔ایس ایچ او درخشاں شاہجہاں لاشاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں انعم اور صفیہ سمیت 3 خواتین جبکہ اسرار عباسی اور بلال عرف ٹینشن نامی شخص شامل ہے، پولیس دیگر کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ملائیشیا کا بھارت سے تجارتی تعلقات میں نظر ثانی کا اعلان
فضل الرحمن کو دھرنے سے روکنے کس سیاستدان کا نام سامنے آگیا
سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا
پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید ، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!