ویڈیو صرف ایک نہیں بلکہ کئی ویڈیوز ہیں ان میں جج ارشد ملک ناصر بٹ کے علاوہ اور کس سے بات کررہے ہیں ویڈیوز کے علاوہ اور کون کون سے معاملات سامنے آنے والے ہیں سینئر صحافی نے ویڈیو پیغام جا ری کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں سامنے لائی گئی مبینہ طور پر نیب جج ارشد ملک کے بارے میں ویڈیو کے بعد مزید ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ جس کے بعد کئی ایسے معاملات پیش آئیں گے جن کا موجود ہ صورتحال میں ملک متحمل نہیں ہوسکتا ۔ اپنے ایک

ویڈیو بیان میں طلعت حسین نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک مبینہ ویڈیو سکینڈل میں نیب جج کا نام واضح طور پر سامنے آیاہے تاہم اگلی ویڈیو میں کچھ مزید کردار سامنے آسکتے ہیں۔ اس سے ان دعووں کی قلعی کھل جائے گی جن میں کہا جاتا ررہا کہ ایک صاف شفاف انتخابی نظام کی بدولت ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی۔ یا تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں، ججز آازانہ فیصلے کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ طلعت حسین نے کہا کہ نئی ویڈیو کب سامنے لائی جائے گی اس کا فیصلہ تو بحر حال ویڈیو سامنے لانے والے ہی کریں گے لیکن آپ نےدیکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ویڈیو کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور پھر انھوںنے یہ معاملہ عدالت پر ڈال کر اس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی ۔ تاہم جب ایسے معاملات کھلنا شروع ہوجائیں گے توعمران خان بھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے۔ سید طلعت حسین کا یہ بھی کہناتھا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا نیب جج ارشد ملک آئندہ سامنے آنے والی ویڈیوز پر بھی پریس ریلیز جاری کرتے رہیں گے۔ اور سپریم کورٹ جس نے پہلے بھی کئی معاملات پر خاموشی اختیار کیے رکھی ہے ۔ اب بھی خاموش ہی رہے گی۔ سید طلعت حسین نے مزید کہا کہ ا ب جبکہ یہ معاملہ سامنے آرہا ہے تو کئی مزید معاملات جن پر میڈیا نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے بھی کھلیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی راولپنڈی میں تقریر اور اس کے نتیجے میں ان کی برطرفی کا معاملہ بھی اٹھے گا۔ ویڈیو پیغام میں تحریری شکل میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مزید ویڈیوز میں نیب جج ملک ارشد ناصربٹ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی ایک انتہائی اہم شخصیت اور شریف خاندان کے فرد کے سامنے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور نوازشریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کر رہے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ملائیشیا کا بھارت سے تجارتی تعلقات میں نظر ثانی کا اعلان
فضل الرحمن کو دھرنے سے روکنے کس سیاستدان کا نام سامنے آگیا
سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا
پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید ، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!