لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا


لاہور(آئی این پی ) لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو جیل ڈاکٹر کی نگرانی میںسابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دیدی ، عدالت نے ملاقات کے بعد میڈیا پر بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان فیملی کے ہمراہ ملاقات کے بعد کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔ منگل کو لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے

ہفتے میں 2 روز ملاقات کی اجازت کے لیے ترمیمی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدالت نے کہا کہ یہ تو میڈیکل رپورٹ ہے میں ڈاکٹر تو نہیں ہوں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کے علاج کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹر جیل میں موجود ہوتے ہیں، آج تک نواز شریف کی جانب سے ذاتی معالج سے علاج کروانے کی ایک بھی درخواست نہیں دی گئی، باقی قیدیوں کی نسبت نواز شریف کو زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو کتنی بار ملنے دیتے ہیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں، ڈاکٹر ہر وقت جیل میں موجود ہوتا ہے مگر یہ ملاقات کے بعد باہر نکلتے ہی سیاسی بیان دیتے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ چاہتاہوں کہ ڈاکٹر عدنان کو میڈیکل کنسلٹنٹ کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے، نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ عدالت نے نمائندہ محکمہ داخلہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ ڈاکٹر عدنان کو اجازت دے سکتے ہیں جس پر محکمہ داخلہ کے نمائندہ نے کہا کہ جیل ڈاکٹر کی سربراہی میں ڈاکٹر عدنان کو ملنے کی اجازت دی جاسکتی ہے تاہم ڈاکٹر عدنان ملاقات کے بعد سیاسی بیان نہ دیں۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عدنان کو جیل ڈاکٹر کی نگرانی میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی تاہم عدالت نے ملاقات کے بعد میڈیا پر بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان فیملی کے ہمراہ ملاقات کے بعد کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
  پاکستانیوںکیلئے آج شام کی سب سے بڑی خبر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آگیا ، بھارت کو کئی ہزار وولٹ کا جھٹکا ، پاکستان میں جشن کا سماں
پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا بھاری جرمانہ حکومت ہر بڑا کر جاگ اٹھی، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے حوالے سے بڑی خبر جعلی اکا ونٹس کیس، آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع عدالت نے آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی
جس کے پاس ثبوت ہیں ، ساتھ لے پر برطانوی عدالت پہنچ جائے مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو حیران کن چیلنج کر دیا
ہچکولے کھاتی معیشت کو ایک دھکا اور لگ گیا پاکستان کو اربوں ڈالرز کا جرمانہ سنا دیا گیا
عمرہ کرنے گیا تو حسین نواز وہاں پہلے سے موجود تھے کتنے کروڑ روپے اور کس ملک میں سیٹل ہونے کی پیشکش کی گئی نیب کورٹ کےجج ارشدملک کے بیان حلفی میں انکشافات

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!