500ارب کے اثاثوں کا دعویٰ خورشید شاہ کا حیران کر دینے والارد عمل سامنےآگیا


اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپنے خلاف ذرائع کے حوالے سے ہونے والے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے 500 ارب روپے کے اثاثوں کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری کریڈیبلٹی اور خدمات کی گواہی ساری پارلیمنٹ اور سارا حلقہ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد کی

بدولت 32 سال سے بھاری اکثریت سے جیت رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 32 سالوں سے ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوا۔ انہوں نے کہاکہ نیب ذرائع سے کیئے جانے والے پراپیگنڈے کی کوئی کل سیدھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا جائے یہ ذرائع کیا ہیں تاکہ ان ذرائع کو نوٹس بھیجوں۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے پراپیگنڈے میں ملوث تمام عناصر کو چیلنج کرتا ہوں سامنے آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ایسے ہوائی الزامات چلا کر اپوزیشن سیاستدانوں کے خلاف انتقامی مہم کا حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں میرے 103 اکاونٹس میں ٹرانزیکشنز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ایسے تین اکاونٹس بھی لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ نہ کوئی ثبوت، نہ تفصیل، یہ کیسے نیب ذرائع ہیں جو بس صرف الزام لگانا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر جینوئن انکوائری ہوئی تو جھوٹے الزامات کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کبھی ایسے الزامات کو سنجیدہ نہیں لیا مگر شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران حکومت کب تک جھوٹ پر سیاست کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہر چیلنج کو قبول کیا، عمران خان کی انتقامی سیاست کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے پاکستان کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے کہاکہ آپ آج جو بو رہے ہو وہ صرف آنے والی نسلیں ہی نہیں آپ کو خود بھی کاٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اتنی تیز رفتاری سے تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا جو کبھی مارشل لاء دور میں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر کی سنگین صورتحال قومی یکجہتی کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بقا و سلامتی کو اپنی ذات اور سیاسی انتقام کی نذر نہ کریں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو فون کر دیا
’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کا وہ انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل جس کی رفتار آواز سے بھی 18گنا تیز ہے، جانتے ہیں اس میزائل کے خوف سے اسرائیل بھاگا بھاگا کیوں امریکہ کے پاس گیا تھا
جنرل باجوہ کی ملازمت بڑھتے ہی پاکستانی معیشت کی بڑی پرواز ڈالر لٹ گیا، برباد ہو گیا
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کتنے سال بڑھا دی گئی آ ج کی سب سے بڑی خبر آگئی
بھارت کا پاکستانی علاقے پر حملہ شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات پاک فوج نے کئی دشمن فوجیوں کو جہنم کا راستہ دکھا دیا
مودی نے اچھا کام کیا ہے، اب کشمیر آزاد ہو جائے گا پاک فوج کے اعلان نے مرچوں کا چھڑکائو کر دیا بھارتیوں کےلئے بیٹھنا مشکل ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!