اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی باتیں پاک فوج نے معاملے کی وضاحت کر دی


اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں وہاں فاشسٹ مودی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ خطہ امن کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن بھارت اس وقت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے میجر

جنرل آصف غفور نے کہا کہ وہاں کی صورتحال خراب ہے، کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز کر دی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور بھارت کے اپوزیشن رہنما کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے سے روک دیا گیا، بھارت چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی ایسی بدلی جائے کہ مسلمانوں کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ جنگ لڑنا جنگ کا حصہ ہے، تاہم اس سے قبل ملک کے دیگر عوامل جس میں سفارتکاری، معیشت قانون، انٹیلی جنس اور معلومات کا رد عمل چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پاکستان کی مخلصانہ مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے جہاز بھیجے، بھارت کے بھیجے گئے جہاز کا کیا حال ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی ہو سکتی ہے لیکن بھارت کو 27 فروری کی حرکت یاد رکھنی چاہیے، بھارت نے کوئی حرکت دہرائی تو اسکوارڈن لیڈر حسن اور نعمان موجود ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی لیکن مقبوضہ کشمیر میں جو بھارت نے کیا ہے وہ ایک نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے، جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے اور ہم پاکستان نے ہمیشہ چاہا کہ مسئلہ کشمیر پْر امن طریقے سے حل ہو۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کشمیر کا معاملہ 50 سال بعد سلامتی کونسل میں لے کر گیا جو بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران کان نے تقریباً 13 ممالک کے سربراہان سے بات چیت کی ہے اور نہیں کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جو مسئلہ پہلے دبا ہوا تھا وہ آہستہ آہستہ دنیا کے سامنے آرہا ہے اور دنیا اس معاملے کو اپنے سامنے رکھ رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت ثالثی کی پیشکش کو قبول نہیں کرتا تو پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں کس چیز پر بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت حکومت کی خواہش ہے کہ وہ کچھ اس طرح دباؤ بڑھائے کہ وہاں لوگ مشتعل ہوں جسے وہ دہشتگردی کا نام دے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اب دھوکے میں نہیں آئیگا کیونکہ کشمیر میں اسطرح کی کارروائی پاکستان کے لیے متحمل نہیں ہوسکتا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، جنگ کا اختیار مجبوری ہوجاتا ہے، ہم کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آخری گولی اور آخری فوجی تک لڑیں گے۔اسٹریٹجک صلاحیت اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ معاملہ سنجیدگی نوعیت کا ہے جس پر عام مقامات یا پریس کانفرنس پر بات نہیں کی جاسکتی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ عوام کے کرنے کی باتیں نہیں ہیں، بس انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے اثاثہ ہیں اور جب انہیں خطرہ ہوگا تو انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔آزاد کشمیر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ کا محور مشرقی سرحد ہے تاہم اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہاں ہم کمزور ایسا نہیں ہوسکتا اس سے بھارت کو واضح رہنا چاہیے۔اسرائیل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہائبرڈ جنگ سے نبرد آزما ہے اور اس کا مقصد یہی ہوتا ہے قوم میں اختلاف پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل سے گزشتہ 72 سال سے جو موقف رہا ہے وہ برقرار ہے اور اس میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کے تسلیم سے متعلق بات پروپیگنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا پاسپورٹ دنیا کا واحد پاسپورٹ ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لئے کارآمد ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت مانتا ہے کہ یہ دو طرفہ معاملہ ہے، تاہم اس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ختم کرکے یہ معاملہ ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ایک پیشہ وار فوج ہے، جس طرف آرمی چیف دیکھتے ہیں، پوری فوج اسی طرف دیکھنے لگتی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ تمام باتیں من گھڑت ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے 125 جرنیلوں کی پروموش رکی ہے، یہ سب یوٹیوب کی آوازیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے، ایک کے بدلے ایک ہی پروموشن ہوتی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم ایک پیشہ ور فورس ہیں، حکم کی تعمیل اور سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں، آرمی چیف جس طرف دیکھتے ہیں فوج اس طرف دیکھتی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمارا ایک پڑوسی افغانستان ہے جہاں 40 برس سے جنگ ہو رہی ہے، افغانستان والوں نے 40 برس میں جنگ، قربانیوں، اور شہادتوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا، ہم نے افغانستان میں امن کیلئے اپنا بھروپور کردار ادا کیا اور ابھی جو امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چین کی معیشت کا بھی خطے میں اہم کردار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایران کیساتھ بھی ہمارے اچھے تعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے ایران بھی مسائل کا شکار ہے، مجموعی طور پر ایران کا خطے میں امن کیلئے اہم کردار ہے۔ ایران کی بارڈر فورس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا۔یوم دفاع کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ شہیدوں نے ہمارے لیے اپنی جانیں قربان کیں، قوم سے درخواست ہے جوبھی شہید ہے ان کے گھر جائیں، شہیدوں کے لواحقین کومحسوس ہوناچاہیے،قوم ان کیساتھ کھڑی ہے۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیرکسی فرد،پارٹی کاایشونہیں یہ پاکستان کاایشوہے، کشمیرکیلئے ہم سب نے مل کرآوازاٹھانی ہے، مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں، کشمیرکیلئے ہم سب کوایک ہوکرنکلناہے۔انہوں نے کہاکہ پولیوایک عالمی مسئلہ ہے، قوم سے درخواست ہے انسدادپولیومہم کومل کرکامیاب بنائیں، انسدادپولیومہم ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بہت بڑی پیشکش کر ڈالی
1965میں پاک بحریہ نے کیسے بھارت کو مٹی چاٹنے پر مجبور کیا نیول چیف کا اہم بیان
بڑے شہر میں دھماکہ ہو گیا خوفنا ک تفصیلات آناشروع
اسلام آباد لاک ڈائون کی تیاریاں مکمل مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!