اسلام آباد لاک ڈائون کی تیاریاں مکمل مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا


اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ”اسلام آباد لاک ڈاؤن فیصلے کو“کو ”آزادی مارچ“میں تبدیل کرتے ہوئے تحریک میں سیاسی و مذہبی جماعتوں،تاجروں اور وکلاء کو مدعو کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، اکرم خان درانی سیاسی جماعتو

ں کے ساتھ روابط کمیٹی کے سربراہ ہونگے، جلال الدین ایڈووکیٹ سفیروں اور حاجی غلام علی تاجر وں اور کامران مرتضیٰ وکلاء کے رابطہ کرینگے، اکتوبر میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے تعین کیلئے مجلس عاملہ کا اجلاس 18ستمبر کو ہوگا جس میں پوری قوم کو اسلام آباد کی دعوت دینے کا اعلان کرینگے۔جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب آزاد مارچ پر جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں کمیٹی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار احمد، جلال الدین ایڈوکیٹ، کامران مرتضی، مولانا صلاح الدین، مولانا فضل علی حقانی شریک ہوئے۔اجلاس میں آزادی مارچ کی کامیابی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بتایاکہ اسلام آباد آزادی مارچ کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،اکرم درانی سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلال الدین ایڈووکیٹ سفیروں کیساتھ روابط کرینگے،تاجروں کیساتھ روابط حاجی غلام علی، وکلاء سے روابط کامران مرتضی کرینگے، علماء کے ساتھ خواجہ مدثر سلیمانی سے رابطے کرینگے۔مولانا فل الرحمن نے کہاکہ اکتوبر میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے تعین کیلئے 18 ستمبر کو مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی جانب سے اسلام آباد مارچ کیلئے مثبت ردعمل مل رہا ہے،اسلام آباد مارچ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کچھ بنیادی نقاط اٹھائے،کشمیر کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جذبے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ترجمان پاک فوج کا بیان ہمارے جذبے جوان کرنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کے حوالے سے یحییٰ خان نے بھی گلی گلی لڑنے کی بات کی تاہم اگلے دن جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال دئیے،جنرل نیازی نے کہا تھا سپریم کمانڈ کی ہدایت پر ہتھیار ڈالے خدا کرے اب ایسا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی ذمہ داری فوج کا کام نہیں ہے، ترجمان پاک فوج کس بنیاد پر معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے کی بات کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا بیان بہتر بیان ہے، خدا کر ریاست کو اس پالیسی پر استحکام دے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مضحکہ خیز قسم کا اقدام کہ کچھ بڑے لوگوں کے آرڈیننس کے ذریعے قرض معاف کئے گئے،آرڈیننس ایک قانون ہے اور اسے واپس بھی آرڈیننس کے ذریعے لیا گیا مگر واپس لینے والے آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ فائدہ اٹھاچکے وہ اٹھاچکے، جعلی وزیراعظم انہیں کورٹ کا راستہ دکھا چکے، اب ڈرامے بازی بند کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری میٹنگ کے دوران کیپٹن صفدر کا فون آیا اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں (ن)لیگ جے یو آئی کے ساتھ ہوگی امید پوری اپوزیشن ہمارے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جعلی بھی ہیں اور الیکشن بھی جعلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پلان بنالیا ہے،گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، جو یہ باتیں پھیلا رہے ہیں اس کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی حالات آئینگے ہم وقت کے ساتھ ساتھ حکمت عملی مرتب کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفے سمیت سارے آپشن موجود ہیں، ہم ایک دو حلقوں کی بات نہیں کررہے۔ انہوں نے کہاکہ روز اول سے کہتے تھے حلف نہ اٹھایا جائے، اب بھی کہتا ہوں پارلیمنٹ کی صورتحال پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح نواز شریف کے حوالے سے ڈیل کی باتیں دم توڑ گئیں ویسے ہی دیگر جماعتوں کے حوالے سے افواہیں دم توڑ دیں گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو دھوکہ نہ دیں، اصل فیصلے کوئی اور کرتا ہے، ہماری جدوجہد اصل جمہوریت کے لئے ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہا،دھاندلی کے خلاف کیا آئینی قانونی طریقہ اختیار کیا؟ آپ کے کتنے حلقوں میں امیدوار تھے جہاں شکست ہوئی؟۔ مولانا فضل الرحمن نے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
تین سو یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کوریلیف دینے کابھی حکم
آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں
2017ء میں انہوں نے کونسے کیس کا فیصلہ لکھا تھا جس پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم، شیخ رشید احمد کو اعتراض تھا ؟وزیراعظم کو کس جان بوجھ کر کس کام کی طرف دھکیلا جارہا ہے ؟ حامد میر ک
وزیراعظم عمران خان نے بیس سال تک اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جدوجہد کی او ر آخر میں انہی کے ہاں بیٹھ گئے ۔ معروف صحافی
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی

تازہ ترین ویڈیو
ویرات کوہلی نے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے قرآن پاک کا اشتہار کرنے سے منع کیا تھا
ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نازیبا سیلفیز لینے کو بلاک کردیا
مولانا فضل الرحمان جب دھرنا دے کر پھنس گئے تھے انہیں چودھری برادران نے کیسے پتلی گلی سے نکالا
سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔
ہر شخص کو اپنی بیوی کی بجائے ہمسائی کیوں زیادہ اچھی ؟ بیویوں سے بے نیاز شوہروں اور شوہروں سے عاجز بیویوں کے لیے ارشاد بھٹی کی خاص الخاص تحریر
ایک وفاقی وزیر کو پہلے ہی نیب انکوائری کا سامنا ہے

دلچسپ و عجیب
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!