کشمیری عورتیں صبح دروازہ کھول کر دیکھتی ہیں کہ سری نگر میں پاک فو ج آئی یا نہیں


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی مدد کےلئے اب وقت چلا گیا، ا ب ہمیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، یہ اب کہنے کی بات ہے اس سے مجھے مطمئن نہیں کرسکتے، عورتیں صبح دروازہ کھولتی ہیں کہ کیا پاکستانی فوج آگئی ہے کہ نہیں آئی ہے سری نگر میں

؟، آپ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے آپ ڈالروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، ڈالرچبا کر کھائیں گے آپ ؟ ، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،کوئی ایک پالیسی بنائیں ، میرے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے ، ہم نہ رہے تو آپ کا وجود بھی سوالیہ نشان ہوگا، آخری کشمیری بھی لڑے گا تو کوئی بھی بھارت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا ،جن ممالک پر ہم تکیہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے ، اگر کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے تو پھر فلسطین بھی امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے ۔بدھ کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں قومی پارلیمانی کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 72سالوں سے ہم آزمائشوں کا شکار ہیں ، 1948میں دو لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتل عام ہوا ، بھارت اپنے آپ کو خطے میں برطانوی راج کا جانشین سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض وزراءکی جانب سے واقعہ پلوامہ کو سانحہ کہاگیا ، وہ تو بالکل ٹھیک ہوا ہے سانحہ تو ہم پر ہوا ہے، سوچ سمجھ کر بات کیا کریں کہ ہمارے دلوں پر کیا گزرتی ہے ، بی جے پی کو آر ایس ایس نے ہائی جیک کیا ہوا ہے ، بھارت پاکستان میں پانیوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،جن ممالک پر ہم تکیہ کرتے ہیں ان کاکہناہے کہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے ، اگر کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے تو پھر فلسطین بھی امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر سرحدی تنازعہ نہیں ہے ، پاکستان نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کشمیر میرا ہے وہ کہتا ہے کہ کشمیری لوگ فیصلہ کریں ،کشمیری پاکستان کو کبھی دھوکا نہیں دے سکتا ۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میری بات سنی جائے گی آپ کی نہیں سنی جائے گی ، آپ نے ہماری مدد کرنی ہے ہمیں آگے کریں ، مجھے وزیر خارجہ کے اس بیان سے مجھے اختلاف ہے جس میں انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کی ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عورتیں صبح دروازہ کھولتی ہیں کہ کیا پاکستانی فوج آگئی ہے کہ نہیں آئی ہے سری نگر میں ؟، آپ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے آپ ڈالروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، ڈالرچبا کر کھائیں گے آپ ؟ ، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ،یہ کیا بات ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ اگر آزاد کشمیر پر حملہ ہوا تو ہم یہ کردیں گے ،کیا وہ کشمیری مارے جائیں ؟ کوئی ایک پالیسی بنائیں ، میرے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے ، ہم نہ رہے تو آپ کا وجود بھی سوالیہ نشان ہوگا ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ، ہم نے آدھا ملک گنوا دیا ہے ،آپ کشمیر کی آزادی اور اپنی بقاءکے ضامن ہیں ، ہمیں اپنی افواج پر پورا یقین ہے ، کشمیر کا ہر شہری آپ کے ساتھ ہے ، پاکستان قوم 72سالوں سے ہمارے ساتھ ہے ،وقت تیزی سے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخری کشمیری بھی لڑے گا تو کوئی بھی بھارت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا ، سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی مدد کےلئے اب وقت چلا گیا،یہ اب کہنے کی بات ہے اس سے مجھے مطمئن نہیں کرسکتے ، اب ہمیں عملی اقدامات چاہیئں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کا انتظار کررہے ہیں ، ہم میر صادق اور میر جعفر میں اپنا نام نہیں لکھوائیں گے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے خطاب کے دوران آبدیدہ بھی ہوئے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے
وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا
اداکار نعمان اعجاز کا2016کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع
وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا
سوشل میڈ یا ایپ واٹس ایپ پر پابندی اٹھائی جانے کا امکان
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارکان کے استعفے پیش

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!