فضل الرحمن کو دھرنے سے روکنے کس سیاستدان کا نام سامنے آگیا


لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود صرف ایک شخص ہی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے اور اس کا نام ہے چوہدری شجاعت حسین۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم عمران خان دھرنے کے

حوالے سے زیادی سنجیدہ نہیں ہیں۔تاہم وزیراعظم کے اتحادیوں میں ایک ہی شخص ہے جو مولانا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھا سکتا ہے اور ان سے ملاقات کر کے بات کر سکتا ہے جس کا نام چوہدری شجاعت حسین ہے،اسی لیے سب بھاگے بھاگے ان کے پاس جا رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری برادران سے ملاقات کی۔جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چودھری برادران کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ چودھری شجاعت نے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
طیارہ حادثے میں دو بچے کھو دینے والی خاتون کی دہائی دیتے ویڈیو سامنے آگئی
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی پارٹی سے نکال دیا گیا
مشتبہ کورونا مریضہ کا انتقال، لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ف
کرنل اور میجر زخمی نئی دہلی اور عسکری قیادت کی مافی تلافی ،بھارتی فوج کا مورال گر گیا
بارشوں کی پیش گوئی، ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ
جہاز کس کے کہنے پر لینڈ اور کس کے کہنے پر دوبارہ اڑایا گیا

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!