مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا، علی زیدی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا۔نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا۔ ’’گرفتاری اور 9سال کیلئے سیاست سے چھٹی ‘‘ ۔۔۔آسٹرو پامسٹ نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی 9 سال کے لیے سیاست سے چھٹی ہو جائے گی،تفصیلات کے مطابق آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جس تاریخ کو آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا وہ درست نہیں تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے دو بار تاریخ تبدیل

کی ہے۔مولانا فضل الرحمن 31 سال حکومت میں رہے تاہم آگے حالات کچھ اور نظر آ رہے ہیں۔آسٹرو پامسٹ نے پیشگوئی کی کہ مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا۔نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا۔میڈیا کی طرف سے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر کھایا جا رہا ہے۔ زائچہ میں دائیں اور بائیں جانے دوںوں طرف سے ٹوٹنے کی علامات نظر آ رہی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ مولانا کی اپنی پارٹی میں بھی اختلافات ہیں اور ان کے لوگ مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھی جا سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہےایڈوکیٹ ندیم سرور نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اُکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عدالت میں دائر درخواست کے متن کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، جو لوگوں کو ریاست کے خلاف اُکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
دوسری طرف جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے ارکان کے استعفے پیش کر دیے۔اے پی سی کے دوران اسمبلی اور سینیٹ سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس جاری ہے،مولانا فضل الرحمان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کوگھرسے اجلاس میں طلب کرلیا۔ارکان اسمبلی اپنے اپنے استعفے لے کر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کروا دیے ہیں۔ آل پارٹیزکانفرنس میں استعفے دینے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے
وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا
اداکار نعمان اعجاز کا2016کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع
وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا
سوشل میڈ یا ایپ واٹس ایپ پر پابندی اٹھائی جانے کا امکان
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارکان کے استعفے پیش

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!