وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ انکوائری روک دیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی سے متعلق تحقیقات رکوانے کے لیے وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کر

دیں گے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دینے والوں نے اپنے لیےبرا کیا، عمران خان کوجانتاہوں دھمکی دی جائےتووہ کام ضرور کرتے ہیں۔شہزاداکبر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس معاملےکو دیکھا جا رہا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کےچند ممبران نےکمیشن کودھمکیاں دی تھیں، تحقیقاتی کمیشن کوجودھمکی دی گئی تھی وہ میسج کی صورت میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، کمیشن دھمکی دینےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاحق رکھتاہے، کمیشن کوجب دھمکی دی گئی تومجھےباقاعدہ اس کی رپورٹ ملی تھی۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو دوستوں کے ذریعے پیغام بھیجا گیا، کہا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کردیں گے، حامدمیرکوٹوئٹ پرہی جواب دیارپورٹ لیک نہیں ہوئی بلکہ پبلک کی گئی، ٹوئٹ پر کہا رپورٹ کی کاپی میں نےہی سب چینلزکودی ہے،31مارچ کورپورٹ وزیراعظم عمران خان کودی گئی تھی، 3مارچ کورپورٹ مجھےدی گئی کہ پبلک کردیں اور4تاریخ کوپبلک کردی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رپورٹ پبلک کرنا خود احتسابی ہے، سلمان شہباز نے

شاہد خاقان سے شوگرسیکٹر کیلئے 20ارب کی سبسڈی لی، شاہدخاقان اور مریم اورنگزیب نےشاید ابھی تک رپورٹ مکمل پڑھی نہیں، حکومت سندھ انکوائری کمیٹی کو ڈیٹا نہیں دے رہی ہے، شہبازشریف اپنے بیٹے اورشوگرسیکٹر کو سبسڈی دیتے رہے ہیں، شوگرسیکٹر کے لئے سندھ بینک سے 9روپے3پیسے فی کلوکی سبسڈی دی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu