چینی بحران رپورٹ پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراء آپس میں لڑپڑے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ اجلاس میں چینی رپورٹ پر مراد سعید اور اسد عمرمیں تلخ کلامی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑگئی۔ دونوں وزراء کو مزید بحث سے روک دیا۔ چینی رپورٹ پر

دو اہم وزرا آمنے سامنے آگئے۔ ذرائع کےمطابق مراد سعید کی اسدعمر سے تلخ کلامی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مراد سعید نے کابینہ اجلاس میں اسد عمر سے کہا کہ بطور چئیرمین ای سی سی چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت آپ نے دی، ذمہ داری لیں۔ذرائع کے مطابق مراد سعید نے الزام لگایا کہ اکتوبر اور دسمبر2018 میں11لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت اسد عمر نے دی۔ سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ بھی اسد عمر کا تھا. مراد سعید نے کہا میڈیا اور عوام وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کو ذمہ دار ٹھہرار ہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر نےکہا، مراد سعید ای سی سی سے منظوری میں نے اکیلے نہیں دی، اس فیصلے میں آپ سمیت دیگر ممبران شامل ہیں۔ ای سی سی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر یہ منظوری دی تھی۔ کسی ایک شخص پر اس منظوری کا الزام نہیں لگا سکتے۔ بات بڑھنے پر وزیراعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ دونوں وزراء کو مزید بحث سے روک دیا۔ چینی رپورٹ پر ہونیوالے فرانزک آڈٹ میں دلچسپ موڑآ گیا۔ ذرائع کے70فیصد چینی افغانستان کو ایکسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پتہ کروایا جائے کیا واقعی70 فیصد چینی طورخم کے ذریعےافغانستان ایکسپورٹ ہوئی؟ کسٹم کےجعلی کاغذات بناکرحکومت کو دھوکا تو نہیں دیا جا رہا؟ وزیراعظم نے دو اہم وزراء کومعاملے کی تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا۔ ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی

قلت اور قیمتوں میں اضافے سےمتعلق با اثر نامور سیاسی شخصیات ملو‌ث نکلیں۔ چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیرترین کےجے ڈبلیو ڈی گروپ نے اٹھایا اور 56کروڑ کی سبسڈی حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر خسروبختیار کے بھائی کی شوگر ملزنے45 کروڑ جبکہ تیسرے نمبر پر آل میوز گروپ نے40 کروڑ کی سبسڈی لی. رپورٹ کےمطابق پانچ سال میں دی جانے والی سبسڈی میں جے ڈبلیو ڈی نے3ارب، ہنزہ گروپ نے2.8 ارب، فاطمہ گروپ نے2.3ارب کی سبسڈی

لی۔ شریف گروپ نے5 سال میں نے1.4اور اومنی گروپ نے90کروڑ کی سبسڈی لی. رپورٹ میں چینی کی برآمد کا فیصلہ غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چینی برآمدسے قیمتوں میں اضافہ ‏ہوا۔ چینی برآمدکرنےوالوں نےسبسڈی کی رقم بھی وصول کی اورقیمت ‏بڑھنےکابھی فائدہ اٹھایا۔ چینی کی قیمتوں میں کمی اوراضافے میں سٹہ مافیا ‏بھی ملوث ہےجن کیخلاف آئی بی اوراسپیشل برانچ کو کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوگرایڈوائزری بورڈوقت پرفیصلےکرنےمیں ناکام رہا،دسمبر 2018 سے جون 2019 تک چینی کی قیمت میں16روپےفی کلو‏اضافہ ہوا۔اس عرصےکےدوران کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!