گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کے پر کاٹنے کی تیاری کر لی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز پر غور شروع کر

دیا ہے تاکہ مرکزی بینک کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ حکومت کی طرف سے یہ اقدام بینک انتظامیہ کی طرف سے مکمل خودمختاری کی نئی جارحانہ کوشش کے بعد سامنے آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کی اس نئی کوشش سے وزارت خزانہ اور مرکزی بینک میں سنگین نوعیت کے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔ مرکزی بینک مکمل خودمختاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی ملک کے موجودہ قانونی ڈھانچے میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ایک وفاقی وزیر نے ایکسپریس ٹربیون سے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”وفاقی حکومت سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے اصول سے متفق ہے لیکن تنازعہ اس خودمختاری کی حد پر ہے کیونکہ سٹیٹ بینک کی انتظامیہ ایس بی پی ایکٹ 1956کے ترمیمی بل میں مکمل خودمختاری اور لامحدود طاقت چاہتی ہے۔“جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے اسد عمر اور مراد سعید میں تلخ کلامی ہوئی جس پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا پڑگئی۔نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسد عمر سے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت آپ نے دی تھی اس لیے ذمہ داری بھی لیں، اکتوبر سے دسمبر 2018 تک 11 لاکھ ٹن چینی اسد عمر نے برآمد کرائی۔ میڈیا اور عوام وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، آپ بطور ای سی سی چیئرمین اس کی ذمہ داری قبول کریں۔مراد سعید کے الزام کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ہم کسی ایک پر

اس منظوری کا الزام نہیں لگاسکتے، ای سی سی میں منظوری میں نے اکیلے نہیں دی ، آپ بھی شریک تھے۔دونوں وفاقی وزرا کے درمیان جب تلخ کلامی حد سے بڑھنے لگی تو وزیر اعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ وزیر اعظم نے دونوں وزرا کو معاملے پر مزید بحث سے روک دیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لیموںکےپانی پینے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں
مرد حضرات خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں
ن لیگی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت کے سابق کپتان انتقال کرگئے
لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین ویڈیو
شوہرکرنل بیوی سے بھی دو قدم آگے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے
پریش راول نے اسلام قبول کر لیا ؟
کہیں عوام کو سستی دوا نہ مل جائےپاکستانی ڈاکٹر کی تیارکردہ کورونا کی ویکسین کی راہ میں ڈرگ مافیہ آڑے آگیا،سنیں ڈاکٹر کی زبانی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
ArabicEnglishUrdu
error: Content is protected !!