خبر نے پورے پاکستان کو سرپرائز دے ڈالا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پولیس نے ’کرنل کی بیوی‘ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کا مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ سی پیک پولیس فورس کے

اہلکار کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی پر درج کیا گیا ہے۔پولیس اہلکار کو گزشتہ روز خود کو فوجی افسر کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون نے عوام کے سامنے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کے ساتھ ساتھ پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔مقدمے میں پولیس اہلکار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ خاتون نے گاڑی میں بیٹھ کر مجھے کچلنے کی کوشش کی اور مانسہرہ کی

طرف چلی گئیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق درج ہونے والے مقدمے میں خاتون کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی البتہ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کا تعلق شنکیاری سے ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔پولیس کے ترجمان کے مطابق کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور اس معاملے میں بھی تمام تر قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی۔بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی کہنا باقی ہے کہ اپنے آپ کو مذکورہ

خاتون جس فوجی افسر کی بیوی بتا رہی ہے،دیکھنا ہے کہ اُس افسر کا واقعے سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں۔یہ معاملہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں بھی لایا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کے لیے فوجی سربراہ کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔فوج میں ایسے واقعات کے بارے میں نظام موجود ہے جو حرکت میں آ چکا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu