وه حضرات ذرا توجہ سے پڑھیں جو اس واہم خبیثہ میں مبتلاء ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا : جب میں نے اپنی بیوی کو شادی سے پہلے پسند کیا تو ایسا محسوس ہوتا کہ اللہ نے دنیا میں اس جیسا کسی کو نہیں بنایا اور جب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی دوسری عورتیں بھی خوبصورتی میں اس کے مثل ہیں۔ اور پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی عورتیں تو اس سے زیادہ خوبصورت ہیں۔پھر جب ہماری شادی

کو کچھ عرصہ بیت گیا تو مجھے ہوا..کہ دنیاکی تمام ہی عورتیں میری بیوی سے زیادہ بہتر ہیں.تو اس دانا عالم نے فرمایا : اگر تم دنیا کی تمام عورتوں سے نکاح کر لو تو تم سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے کتوں کو ان عورتوں سے اچھا جاننے لگو گے۔تو اس شخص نے حیرت سے پوچھا : کہ آپ نے ایسا کس لئے فرمایا ؟تو وہ دانا عالم فرمانے لگے : “اس لئے کہ مسئلہ تمہاری بیوی کا نہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو جب حریص نفس، بھٹکتی آنکھیں اور خوف اللہ سے خالی دل دیا گیا

ہو تو اس کی آنکھ کو قبر کی مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی ۔ اے انسان ! تیرا مسئلہ یہ ہے کہ تو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی نگاہوں کی حفاظت نہیں کرتا ۔ کیا تمہیں ایسا عمل نا بتاوں جس سے تمہاری بیوی تمہیں روز اول کی طرح محبوب لگنے لگے؟ تو اس شخص نے کہا : کیوں نہیں ،ضرور بتائیے۔ وہ دانا عالم فرمانے لگے:

اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، اس لیے کہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُم ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُون۔ ترجمہ : اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے ، اور بے شک جو تم کرتے ہو اللہ پاک اس سے خوب باخبر ہیں.



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu