حکمران جماعت کے خلاف متنفر کرنےوالے مخالف گروپ کی چال بازیاں سامنے آ گئیں، انصار عباسی کا جاندار تبصرہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیا کچھ اہم وزراء اور حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف کوئی سازش کر رہے تھے یا یہ محض ایک منصوبہ تھا تاکہ وزیراعظم عمران خان کو عاطف خان اور دیگر کیخلاف متنفر کیا جا سکے۔ جنہیں عموماً صوبے میں پرویز خٹک مخالف گروپ سمجھا جاتا ہے۔نامور کام نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔ پارٹی میں دونوں اطراف کے رہنمائوں سے بات چیت کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جن لوگوں کو صوبائی کابینہ سے نکال باہر کیا گیا ہے انہوں

نے ایک با اثر ریٹائرڈ شخص سے ملاقات کی تھی۔عاطف خان گروپ کیلئے یہ محض ایک عام سے ملاقات کی لیکن پرویز خٹک گروپ کی نظر میں یہ پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کی کوشش تھی۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے دی نیوز کو بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو نے بھی وزیراعظم کو عاطف خان گروپ اور با اثر ریٹائرڈ شخصیت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا ہے۔الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کے ایک اہم بیوروکریٹک مشیر نے آئی بی کی انٹیلی جنس رپورٹ کے اجراء میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، اس بات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو

سکی۔کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز خٹک اور ساتھ ہی محمود خان نے رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ عاطف خان گروپ نہ صرف خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کیخلاف سازش کر رہا ہے بلکہ پنجاب اور مرکز میں بھی پریشانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بغاوت کے بارے میں یہ کہانی پرویز خٹک گروپ کے حق میں اس طرح بھی گئی کہ نون لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی اسی ریٹائرڈ با اثر شخص کے ساتھ ملاقاتوں کا حوالہ سامنے آیا۔اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی کہ کیا یہ سازش ا بھی بنائی جا رہی تھی یا اس

کا بظاہر عاطف خان گروپ کے ساتھ اس ریٹائرڈ شخص کا کوئی تعلق تھا اور یہ بھی کہ خواجہ آصف کے حوالے سے سامنے آنے والے پہلو کی وجہ سے پرویز خٹک گروپ کیلئے خیبرپختونخوا میں اپنے مخالفین کو چت کرنا آسان ہوگیا۔عاطف خان گروپ نے اجلاس کو غیر اہم بنا دیا اور اصرار کیا ہےکہ سیاست میں کئی لوگ ریٹائرڈ اور ساتھ ہی حاضر سروس افسران سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔سیاست بشمول پی ٹی آئی میں یہ عام بات ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu