عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور عورت مارچ پر تنقید کے حوالے سے تنازع کا شکار ہونے والے خلیل الرحمان قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب ‘‘۔ اداکاروڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہو جائے، انہوں نے

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ‘ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں ‘ ۔دریں اثناپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔اِس سے قبل معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟ اْنہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ ’یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں‘ ہے،

عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا؟واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سے ناصرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایوی ایشن حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کرڈلی
ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے
میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے
نامور رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل
1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد
زرتاج گل نے بینک منیجر کو چیک کیش کرنے سے کیوں منع کیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu